‫‫کیٹیگری‬ :
25 March 2015 - 23:41
News ID: 7954
فونت
حسینیہ امام خمینی (ره) میں قائد انقلاب اسلامی کی شرکت کے ساتھ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شام شهادت انسیۃ الحورا حضرت فاطمۃ الزهراسلام الله علیها کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (ره) میں مختلف طبقہ کے عوام اور حکام و ذمہ داروں کی شرکت کے ساتھ عزاداری منعقد ہوئی ۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شام شهادت انسیة الحورا حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (ره) رات مختلف طبقہ کے لوگ اور حکام و ذمہ داروں کی شرکت کے ساتھ کل رات عزاداری منعقد ہوئی ۔

یہ عزاداری قائد انقلاب اسلامی کے شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی ، اس مجلس کو ایران کے مشہور خطیب حجت‌الاسلام و المسلمین رفیعی نے خطاب کی اور فاطمی (س) خانوادہ پر حاکم اصول کو کامیاب زندگی بسر کرنے کے لئے نمونہ و سبق آموز جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کریم میں حضرت زکریای پیغمبر کا خانواده اور حضرت فاطمۃ الزهراسلام الله علیها کا خانواده نمونہ عمل کے عنوان سے تعارف کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے ان دو خانوادہ لوگوں کے لئے نمونہ عمل کا میزان بتاتے ہوئے کہا : « نیکی اور خیر کی طرف جلدی کرنا » ، « خدا کے سامنے خشوع کرنا اور اس کو ہمیشہ یاد کرنا » ، « نذر پر عقیدہ اور اس پر عمل کرنا »، « خدا سے خوف اور اس کے روز جزا سے خوف کرنا »، « فقیروں کو خدا کے راہ میں کھانا کھلانا اور ان کی مدد کرنا » اور «اخلاص»، خانوادہ کی خصوصیت اور قرآن کریم کا معیار ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس وقت خانوادہ کے لئے جو خطرات و نقصانات چیلینج بن چکے ہیں وضاحت کی : فاطمی زندگی کے اصول پر توجہ کرنا اور خانوادہ کو « خدا و رسول خدا کی خوشنودی» کے لئے اور اسی طرح اصول محبت کو خانوادہ کے افراد کے درمیان مضبوط کرنا خانوادہ کو ان خطرات سے حفاظت کرتا ہے اور اسی طرح عمومی و سماجی سلامت میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

اس مجلس میں مداح جناب میثم مطیعی نے اسلام کی بزرگ خاتون حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کے دردناک مصائب اور نوحہ و مرثیہ خوانی پیش کی ۔

قابل بیان ہے حضرت صدیقه طاهره سلام الله علیها کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا سلسلہ جمعہ یعنی 27 مارچ تک حسینیہ امام خمینی (ره) میں جاری رہے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬