18 March 2015 - 15:26
News ID: 7930
فونت
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے یوم مصطفی میں شریک افراد سے خطاب میں کہا: مسلمانوں پر اقتصادی اور ثقافتی یلغار کا مقصد نوجوان نسل کو دین اسلام سے دور کرنا ہے ۔
يوم مصطفي حجت الاسلام مرزا يوسف حسين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے برجستہ رکن حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے یوم مصطفی میں شریک افراد سے خطاب میں مسلمانوں پر اقتصادی اور ثقافتی یلغار کا مقصد نوجوان نسل کو دین اسلام سے دور کرنا جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج اس یوم کے انعقاد سے بات واضح ہوتی ہے کے نوجوان نسل اسلام اور عشق رسول(ص) سے لبریز ہے کہا: ایک طرف دنیا بھر میں مسلمانوں پر اقتصادی اور ثقافتی یلغار ہے اور نوجوان نسل کو دین و اسلام سے دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے، امریکہ و اسرائیل اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان اسلام سے دور ہو جائیں، مگر دشمن اس بات سے لا علم ہے کہ ہمارے نوجوان، اسلام سے مربوط ہیں اور اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں ۔


حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا: یہ کمیٹی نوجوانوں کو اسلام سے قریب کرنے کے لئے عملی میدان میں موجود ہیں ۔


یوم مصطفی (ص) کے دوسرے  مقرر نقی ہاشمی یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج پاکستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو اسلام دشمن عناصر و پاکستان دشمن قوتوں نے اپنے نشانہ پر رکھا ہوا ہے کہا: ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر اسلامی اور غیر ملکی یوم منائے جاتے ہیں مگر طلباء کی اس بڑی تعداد کا یہاں موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کے مسلمان کل بھی عشق رسول (س) میں لبریز تھے اور آج بھی ہیں ان کا جینا مرنا سب اسلام اور نبی پاک (ص) کے لیے ہے۔ 


قاضی احمد نورانی صدیقی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےعشق رسول مسلمانوں میں وحدت اور اخوت کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے کہا: تعلیمی اداروں میں نبی(ص) کے عاشقوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنُی کا کوئی مسئلہ نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقہ واریت ہے وہ احمق ہیں ۔


رضی حیدر زیدی نے اپنے بیان میں رسول اللہ(ص) کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے مثالِ راہ بتایا اور تاکید کی : رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی اصل منزلت تک رسائی ممکن بنا سکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: طلباء و طالبات رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر غور و فکر کریں اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں بہتری لائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬