رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے شھر قم کے مومنین سے ملاقات میں محرموں کی حمایت پورے سماج کی ذمہ داری جانا ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: وہ علاقہ جو رہنے سہنے کے لئے مناسب نہ ہوں انہیں استعمال میں نہ لایا جائے ، یہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ محروموں کی رسیدگی کریں ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے محروموں کی رسیدگی انقلاب اسلامی ایران کے مقاصد میں شمار کیا اور کہا: امام خمینی(ره) نے محروموں اور مستضعفوں کو معاشرہ میں لانے اور سامراجیت کو ملک بدر کرنے کے لئے انقلاب کیا اسی بناء پر حکام و ذمہ دار افراد مستضعفین کے حامی رہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: امام خمینی(ره) کا مقصد یہ تھا کہ درآمدوں کے ذریعہ مستضعفوں کی ضروریات لائٹ ، پانی اور گیس کی بلوں کو ادا کیا جاسکے مگر اس سے کچھ لوگوں نے سوء استفادہ کیا ۔