رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپائگانی نے ہیمبرگ اور ڈنمارک کے ائمہ جماعت حجج الاسلام رمضانی و خادمی سے ملاقات میں ان کی فعالتیوں کو سراہتے ہوئے کہا: موجودہ حساس حالات میں ضروری ہے کہ مبلغین اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں اور اسلام و قران کے پیغام کو ساری دنیا تک پہونچائیں ۔
انہوں نے مزید کہا: قران کا پیغام صلح و دوستی و رحمت کا پیغام ہے، دنیا کے لوگ آگاہ رہیں کہ سچا اسلام تشدد و دھشت گردی اور ظلم و جور سے عاری ہے ، یہ وہی خالص اسلام اور اهل بیت علیهم السلام و شیعوں کا اسلام ہے ۔
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے تاکید کی: آج دشمن کی جانب سے اسلام سے اظھار دشمنی کرنے کی بنیاد یہ ہے کہ دین اسلام ان کی غیر انسانی اور استکباری حرکتوں کا مخالف ہے ، ہمارے لحاظ سے مسلمان آزاد و مستقل رہنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ہیمبرگ اور ڈنمارک کے مسلمانوں کے حالات سے آپ کو آگاہ کیا گیا ۔