22 February 2015 - 22:32
News ID: 7835
فونت
العین ادارہ کے سربراہ نے رسا نیوز کے رپورٹر کے ساتھ گفت و گو میں خبر دی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سیستانی کے آفس نے داعش کے خلاف جنگ میں رضاکار عوامی فوج کے شہیدوں کے خانوادہ و اولاد کی پرورش کے لئے ماہانہ خرچ دیے جانے کی خبر دی ہے ۔
آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق دار الایتام سماجی ادارہ «العین» جس کا تعلق حضرت آیت الله سیستانی کے آفس سے ہے داعش کے ساتھ جنگ میں شہید ہوئے رضاکار فوج کے شہدا کے اولاد و خانوادہ کو ایک لاکھ دینار فی نفر کے حساب سے ہر مہینہ دیا جاتا ہے ۔

اس ادارہ کے سربراہ حجت الاسلام امجد ریاض نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر سے گفت و گو میں بیان کیا : حضرت آیت الله سیستانی نے العین سماجی ادارہ کو حکم دیا ہے کہ اپنے مقدس وطن کے دفاع میں ہوئے شہیدا کے ہر اولاد کو ہر مہینہ ایک لاکھ دینار ان کی خدمت میں پیش کی جائے ۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ یہ مسئلہ داعش دہشت گرد گروہ سے جنگ میں ہوئے شہید کی بیوہ اہلیہ کے ساتھ بھی پیش آئے گا اور ان کو بھی ہر مہینہ یہ دینار عنایت کی جا رہی ہے ۔

العین سماجی ادارہ کے ذمہ دار نے بیان کیا : یہ ادائے گی خانوادہ کی تعداد کے مطابق انجام دی جائے گی ، مثال کے طور پر ایک شہید کے خانوادہ میں ایک بیوی اور چار بچے ہیں تو ان کو ہر مہینہ پانچ لاکھ دینار دیا جائے گا ۔

قابل ذکر ہے ایتام العین ادارہ کی فعالیت اس کے علاوہ عراق کے دوسرے صوبے میں بھی ہے اسی طرح بیرون ملک میں بھی حضرت آیت الله سیستانی کے آفس کے زیر نظر فعالیت انجام دے رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬