25 February 2015 - 20:53
News ID: 7850
فونت
رسا نیوز ایجنسی – نجف اشرف کے مراجع تقلید نے مسئلہ مھدویت و امامت سے سوء استفادہ کرنے والوں سے مقابلے کا مطالبہ کیا ۔
شيخ بشير نجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے کربلائے معلی کے زائرین سے ملاقات میں حوزات علمیہ اور یونیورسٹیز کو تزکیہ اور علم کا مرکز جانا اور کہا: حوزہ علمیہ لوگوں کی دینی تعلیمات کا ذمہ دار اور یونیورسٹیز دیگر علوم کی تعلیم دینے کی ذمہ دار ہیں ۔


انہوں نے مسئلہ مھدویت و امامت سے سوء استفادہ کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: بعض افراد مسئلہ مھدویت سے اس طرح استفادہ کرتے ہیں کہ مذهب اهل بیت(ع) کے لئے نقصان دہ اور اس مذھب کی بدنامی کا سبب ہے ۔


اس مرجع تقلید نے کہا: یہ تحریکیں اپنے مقاصد کی تکمیل میں اس طرح کے کام انجام دیتی ہیں اور مسلمان جوانوں کو منحرف کرتی ہیں ۔


حضرت آیت الله نجفی نے مزید کہا: اسلام کے دشمن ھر جگہ اور وقت مذھب شیعہ کو بدنام کرنے میں کوشاں رہتے ہیں کیوں کہ شیعہ، حضرت محمد مصطفی(ص) کی جانب سے پیش ہونے والے حقیقی اسلام کو بیان کرنے والے ہیں ۔


انہوں ںے اپنے بیان کے آخر میں جوانوں سے خطاب میں کہا: جوان آئمہ اطھار کے راستے اور ان کی افکار سے متمسک رہیں نیز مھدویت کے سلسلہ میں موجود منحرف افکار سے پرھیز کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬