‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2015 - 16:53
News ID: 7858
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے گمراہ فرقوں کی سرگرمیوں کی بنیاد جہالت بتاتے ہوئے کہا: بعض افراد عوام کی جہالت اور ان کی نادانی سے سوء استفادہ کرتے ہوئے انہیں حق سے دور کردیتے ہیں ۔
 آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے معراج کمیٹی کے اراکین سے اور ذمہداروں سے ملاقات میں اس کمیٹی کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا  : خداوند متعال نے قران کریم میں شیطانی وسوسوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کا ایمان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔
 

انہوں نے انسان کی ترقی میں عقل و تفکر کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عقل و تفکر انسانی حیات کا اہم پہلو ہے کہ انبیاء الھی اور پیغمبروں نے اسے کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کی ہمیشہ کوششیں کی ۔ 

 

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے علم و دانش کی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تحصیلِ علم اور تبلیغ ھر انسان کا اولین فریضہ ہے ، اس لحاظ سبھی علم حاصل کرنے اور تعلیم دینے کی کوشش کریں ۔ 


انہوں نے جہالت کو انسان کی غفلت اور گمراہی کا سبب جانا اور کہا: بعض افراد عوام کی جہالت اور ان کی نادانی سے سوء استفادہ کرتے ہوئے انہیں حق سے دور کردیتے ہیں ۔ 


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے انسان کی ہدایت کے مراحل کی جانب اشارہ کیا اورکہا : خداوند متعال نے انسانوں کی ہدایت کے لئے انبیاء اور ائمہ اطھار کو بھیجا اور عصر حاضر میں طلاب اس وظیفہ کو انجام دیں اور لوگوں تک دین پہونچائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬