رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان فیصل آباد کی ڈویژنل آرگنائزرخواہر شجیعہ زھرا علوی کی زیر نگرانی فیصل آباد میں جے ایس او کی پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔
خواہر شجیعہ زھرا علوی نے بیان کیا : وہ تنظیم سازی میں جے ایس او طالبات پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گی اور خواہران جعفریہ کی تنظیمی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی، اسی مقصد کے لئے بروز اتوار 51 فروری 5102 ملت ٹائون فیصل آباد میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
اس ورک شاپ میں مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان خواہر سیدہ سدرہ نقوی نے سورہ نور کی آیات کی تفسیر بیان کی اور تنظیمی حوالے سے خواہران کی رہنمائی کی ۔
تربیتی ورکشاپ میں احکام کی کلاس مدرسۃ الزھراؑ فیصل آباد کی استادہ خواہر سعدیہ بتول نے لی اور سایئکالوجسٹ خواہر سیدہ ندا زھرا نقوی نے دور حاضر میں نوجوانوں کے نفسیاتی مسائل اور انکے حل کے بارے میں جامع لیکچر دیا ، خواہر نجیعہ زھرا علوی نے یونٹ صدور کو بات چیت کے مئوثر طریقے اور آداب پر مفصل لیکچر دیا اور بتایا کہ تنظیم کا پیغام پہنچانے میں کیا طریقہ اپنایا جائے کہ و ہ مئوثر ثابت ہو۔