رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک شام کے صدر جمہور بشار اسد نے دمشق میں بلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکیه سے ملاقات میں بیان کیا : شام دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے سنجیدہ ہے اور پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے اپنے مقابلہ کو جاری رکھے گا ۔
انہوں نے وضاحت کی : دہشت گردی کی جڑ کو خشک کرنا جو کہ بعض ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہیں عالمی پیمانہ پر حقیقی ارادہ کا محتاج ہے ۔
بشار اسد نے وضاحت کی : بعض مغربی ممالک آزاد ریاستوں سے خوش نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی بہانہ سے یا کسی بھی وسائل کے ذریعہ ان کے خلاف دباو قائم رکھیں ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : تمام آزاد ممالک کو چاہیئے کہ ان مغرب ممالک سے مقابلہ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوں تا کہ اپنی مضبوط طاقت اور قوم کے ارادہ کے ساتھ اپنے ملک کے داخلی امور میں بیرونی ممالک کی مداخلت و حاکمیت کا دفاع کریں ۔
بلاروس کے وزیر خارجہ نے مزید شام کے صدر جمہیور سے ملاقات میں بلاروس کے صدر جمہور کی طرف سے نوشتہ پیغام پیش کیا ہے جس میں ملک شام کی طرف سے دہشت گردی سے مقابلہ کی تاکید کی گئی ہے اور اس امر میں بلاروس کی مکمل حمایت کی تاکید کی گئی ہے
ولادیمیر ماکیه نے کہا : اس کا ملک شام ملک کی زمین پر سلامتی کی واپسی کے لئے شام کی راہ کی تاکید کرتا ہے اور شام کی مزاحمت اور اس قوم کی دفاع کرتا ہے ۔