‫‫کیٹیگری‬ :
09 February 2015 - 15:30
News ID: 7786
فونت
رسا نیوز ایجنسی - یوم الله 22 بہمن کے موقع پر شھر مقدس قم کے علماء کرام ، مراجع تقلید عظام اور حوزات علمیہ کے مراکز نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں عوام کو 22 بہمن کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔
علماء و مراجع تقليد


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، یوم الله 22 بہمن کے موقع پر شھر مقدس قم کے علماء کرام ، مراجع تقلید عظام، ولی فقیہ کے نمائندوں، ائمہ جمعہ وجماعت اور حوزات علمیہ  کے مختلف مراکز نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں عوام کو 22 بہمن کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، شھر مقدس قم کے مراجع تقلید نے انقلاب اسلامی ایران کے اس عظیم دن کے سلسلہ عوام کو اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا: یوم اللہ 22 بہمن کی ریلیوں میں لوگوں کی شرکت انقلاب اسلامی ایران ، ولایت فقیہ اور دینی و اسلامی اقداروں سے وفاداری کی نشانی ہے ۔


حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا: خدا کی عنایتوں سے ملت ایران 22 بہمن کی ریلی میں شریک ہوکر دشمن کو مایوس کرے گی ۔


آیت الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کے محاسبات کو بدل کر رکھ دیا، لوگوں کو 22 بہمن کی ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی ۔


آیت الله نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا عوام کو سے خطاب میں کہا: یوم اللہ 22 بہمن کی ریلی میں ضرور شرکت کریں ۔


آیت الله سبحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ خداوند متعال نے 22 بہمن کو تمام امکانات دینداروں ، علماء ، دانشوروں اور مسلمانوں کے اختیار میں دیا کہا: 22 بہمن  سوره حج کی 41 ویں آیت کا مصداق ہے کہ خداوند متعال نے اس دن مومنوں اور دینداروں کو تمام چیزیں عطا کیں ۔


آیت الله جوادی آملی لوگوں کو 22 بہمن کی ریلی میں دعوت دی اور کہا: 22 بہمن کی ریلی میں شریک ہوکر انقلاب اسلامی کا دفاع کریں اور اس بات کا موقع نہ دیں کہ اسلام کے دشمنوں احساس کریں کہ لوگوں نے انقلاب کو چھوڑ دیا ہے ۔


آیت الله علوی گرگانی نے یہ کہتے ہوئے کہ رهبر معظم انقلاب اسلامی کی پیروری کرتے ہوئے نظام اسلامی کی حفاظت کریں کہا: 22 بہمن کی ریلی میں پورے زور و شور کے ساتھ شریک ہوں ۔


آیت الله هاشمی شاهرودی نے کہا: 22 بہمن کی ریلی میں شرکت انقلاب اسلامی کے خلاف ہونے والی سازشوں اور پابندیوں کو  ناکارہ بنانے کے برابر ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬