04 February 2015 - 13:31
News ID: 7766
فونت
رسا نیوز ایجنسی - جے ایس او طالبات پاکستان کی ترجمان نے مرضیہ بتول کو لاڑکانہ ڈویژن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی آرگنائزر نامزد کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: 9 سے 15 فروری تک ہفتہ حجاب منایا جائے گا ۔
جے ايس او  طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زھرا ء علوی نے مرضیہ بتول کو لاڑکانہ ڈویژن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی آرگنائزر نامزد کئے جانے کی خبر دی ۔


محترمہ علوی نے جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خواہر مرضیہ بتول کو ان کی علمی و تبلیغی کاوشو ں کی وجہ سے لاڑکانہ میں ڈویژنل آرگنائزر نامزد کردیا گیا ہے ۔


انہوں نے مزید نقل کیا: ایسی خواہران جو ملت کے لئے درد رکھتی ہیں اور خواہران ملت کی کردار سازی میں معاونت کرنا چاہتی ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم انہی موقع فراہم کریں گے تاکہ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی عظیم قیادت کے زیر سایہ الٰہی تنظیم جے ایس او پاکستان طالبات کی خدمت کرسکیں ۔


جے ایس او پاکستان طالبات پاکستان کی ترجمان نے مزید کہا: 9 سے 15 فروری تک ہفتہ حجاب منانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ملت کی بیٹیوں پر پردے کی اہمیت و فضیلت واضح کی جائے اور زینبی کاروان کے لئے کنیزان زینب کو تیار کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬