04 February 2015 - 14:53
News ID: 7768
فونت
آیت الله سید محمد تقی مدرسی:
رسا نیوز ایجنسی – کربلائے معلی عراق کے شیعہ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے وھابی دھشت گردوں کو اسرائیل، قطر اور سعودیہ عربیہ کی پیداوار بتایا ۔
آيت الله سيد محمد تقي مدرسي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی عراق کے شیعہ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ھفتہ وار درس اخلاق میں جو طلاب و افاضل حوزہ علمیہ عراق کی شرکت میں آپ کے دفتر میں منعقد ہوا لوگوں کو عوامی میں فورس میں بھرتی کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: عوامی فورس دشمن سے مکمل محتاط رہیں اور اپنی صفوں میں دھشت گردوں کو گھسنے کا موقع نہ دیں ۔


انہوں نے مزید کہا: عوامی فورس کے جوان، تمام جنگی طریقہ کو بخوبی سیکھیں تاکہ قدرت و حکمت کے ساتھ میدان جنگ میں دشمنوں سے لڑسکیں ۔

 

آیت الله مدرسی نے علاقہ کی حالیہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: صھیونی ایک عرصہ سے شیعوں کے درمیان اختلاف کی بیج بونے میں مصروف ہیں اور استقامت اسلامی لبنان و عراق و شام و ایران کی نابودی کے درپہ ہیں ۔


اس عراقی عالم دین نے صھیونیوں کے ذریعہ چھیڑی گئی جنگ نرم کا مقصد ان کے منافع کی تکمیل بتایا اور کہا: عراق و شام اور بہت سارے دیگر اسلامی ممالک میں رونما ہونے والی خونریزی اسی جنگ نرم کا حصہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک نئے طرز کی صلیبی جنگ قائم و دائم ہے ۔


انہوں نے تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں پر شدید انتقاد کرتے ہوئے کہا: وھابی دھشت گرد اسرائیل، قطر اور سعودیہ عربیہ کی پیداوار ہیں اور یہ بات تعجب آور نہیں کہ اسرائیل سے نزدیک ہونے والی حکومت کا طور طریقہ بھی صھیونی ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬