‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2015 - 15:32
News ID: 7778
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید قم میں سے حضرت‌ آیت الله نوری همدانی نے اسلام کے خلاف انجام پانے والی سازشوں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ جانا اور کہا: اس مشکل کا واحد حل مسلمانوں کی بیداری اور ان کے درمیان اتحاد کو مضبوط و مستحکم کیا جانا ہے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے قبل نیجیریہ کے شیعہ رہنما ابراهیم زاک زاکی سے ملاقات میں ان کی خدمتوں اور فعالیتوں کو سراہا ۔


انہوں نے آیت «مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُم مَّن یَنتَظِرُ وَ مَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا ، ترجمہ: مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے» کہا: آپ نے اس مدت میں اسلام کی بخوبی تبلیغ کی ہے اور آپ نے اس راہ میں اپنے تین بیٹوں کی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے جو یقینا فداکاری مصداق ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج دنیا میں اسلام کے لاتعداد دشمن ہیں کہا: اگر چہ ان لوگوں کا طریقہ کار الگ الگ ہے مگر سب کا مقصد ایک ہے اور سبھی اسلام کے خلاف انجام دینے والی سرگرمیوں میں متحد ہیں ۔


حضرت‌ آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تمام اسلام مخالف عناصر کے پشت پردہ امریکا اور اسرائیل سے رابطے ہیں اور وہی ان کی قیادت کرتے ہیں کہا : ان لوگوں نے یوروپ اور امریکا میں اسلام دشمنی کی چال چلی ، نیجریہ میں بوکوحرام کو جنم دیا ، شام اور عراق میں داعش کو پیدا کیا اور بہت سارے اسلامی علاقوں میں دیوبندیوں اور تکفیریوں کو اپنے مقاصد کی تکمیل کا وسیلہ بنا رکھا ہے ۔  


انہوں نے اسلام کے خلاف انجام پانے والی سازشوں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ جانا اور کہا: اس مشکل کا واحد حل مسلمانوں کی بیداری اور ان کے درمیان اتحاد کو مضبوط و مستحکم کیا جانا ہے ۔ 


اس مرجع تقلید نے امام خمینی(ره) کی نہضت کو عالمی سامراجیت سے مقابلہ کا بہترین آئڈیل جانا اور کہا: امام خمینی(ره) انبیاء الھی کے راستہ پر گامزن تھے ، انہوں نے انہیں کی طرح سب سے پہلے قوم کو بیدار کیا اور انہیں سامراجیت کے مقابل قیام کی دعوت دی اور اس سلسلہ میں ان کی ھدایت و رہنمائی کی ، عصر حاضر میں ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ سب سے قوم کو بیدار کریں انہیں اتحاد کی دعوت دیں اور پھر سامراجیت کے مقابل قیام کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬