27 February 2010 - 19:04
News ID: 1009
فونت
حوزه علمیہ کے استاد:
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا : وحدت ایک اساسی مفید راہ کے عنوان سے شیعہ اور سنی کے درمیان پایا جانا چاہیئے ۔
شیعہ اور سنی میں وحدت ایک اساسی مفید راستہ ہے

 

حجت الاسلام علی عبدالهی حوزہ علمیہ قم کے استاد نے حضرت رسول (ص) کی ولادت اور ھفتہ وحدت کی مناسبت سے اشارہ کرتے ہوئے کہا : وحدت صرف ایک نعرہ نہی ہے بلکہ وحدت ایک اساسی مفید راہ کے عنوان سے شیعہ اور سنی کے درمیان پایا جانا چاہیئے ۔


انہوں نے  مشترکات پر تاکید کو وحدت کے ایجاد میں مھمترین راستہ جانا اور بیان کیا : وحدت کا معنی مذھب کے اصول و اعتقادات کو چھوڑ دینا نہی ہے بلکہ یہ تمام مسلمانوں کو بلند منزل تک پہونچنے کا مفید راستہ ہے ۔


حجت الاسلام عبدالهی نے وضاحت کی : وحدت میں سب سے زیادہ رکاوٹ ڈالنے والی شئی فکر تعصب ہے جیسے وھابیوں کی فکر ہے اور عبدالمالک ریگی کے جیسا شخص جو نوکر ہے جس کا مقصد صرف وحدت کو نابود کرنے کا ہے ۔


حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ بہت سارے اسلامی ممالک جن میں شیعہ اور سنی ہونا کوئی مشکل نہی ہے آپس میں اچھی زندگی بسر کرتے رہے ہیں اظہار خیال کیا :لیکن جب سے وھابیت نے اس سر زمین پر قدم رکھا ہے مذہبوں کے درمیان جھگڑے فساد شروع ہو گئے ۔ 


استاد نے اپنی گفتگو کے آخر حصہ میں اظھار کیا : مسلمانوں کے درمیان اختلاف ہونے سے زیادہ فائیدہ امریکا اور اسرائیل جیسے دشمن کو ہوتا ہے اس وجہ سے مسلمانوں کو چاہیئے کہ بصیرت سے کام لیں اور اس مسئلہ کو درک کریں اور اختلافات کے دامن میں گرفتار نہ ہوں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬