05 February 2012 - 15:32
News ID: 3757
فونت
رسا نيوزايجنسي - عالمي مارچ برائے آزادئ القدس (گلوبل مارچ ٹو يروشلم) کے عنوان سے ايشيائي ممالک کا اجلاس کراچي ميں منعقد ہوا ? جس ميں ايشيائي ممالک ميں سے انڈونيشيا، ايران، ھندوستان، پاکستان، بنگلہ ديش، فلسطين اور اردن کے وفود نے شرکت کي ?
اجلاس عالمي مارچ برائے آزادئ القدس کے عنوان سے ايشيائي ممالک کا اجلاس کراچي ميں منعقد عالمي مارچ برائے آزادئ القدس کے عنوان سے ايشيائي ممالک کا اجلاس کراچي ميں منعقد عالمي مارچ برائے آزادئ القدس کے عنوان سے ايشيائي ممالک کا اجلاس کراچي ميں منعقد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے شھرکراچي ميں عالمي مارچ برائے آزادئ القدس (گلوبل مارچ ٹو يروشلم) کے عنوان سے ايشيائي ممالک کا اجلاس کراچي ميں منعقد ہوا ? جس ميں محمد معروف (انڈو نيشيا)، سليم غفوري(ايران)، معين الدين خان (بنگلہ ديش)، فيروز مٹھي بور والا (ھندوستان) صابر کربلائي (پاکستان)، ڈاکٹر محمد(فلسطين)، عبداللہ(اردن) اور پاکستان کي سياسي و مذہبي جماعتوں کے رہنماؤں بشمول اسد اللہ بھٹو(سابق رکن قومي اسمبلي و امير جماعت اسلامي سندھ)، حجت الاسلام ناصر عباس جعفري(سيکرٹري جنرل مجلس وحدت مسلمين پاکستان)، مظفر احمد ہاشمي (سابق رکن قومي اسمبلي)، قاضي احمد نوراني صديقي(مرکزي رہنما جمعيت علمائے پاکستان)،حجت الاسلام مقصود ڈومکي (ترجمان فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان بلوچستان)، کرامت علي (صدر پاکستان ليبر انسٹيوٹ)، مقتدي? منصور(کالم نگار)سميت مولانا احمد اقبال (رہنما فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان لاہور)، اسد اللہ (حيدر آباد) و ديگر شريک ہوئے?

ايشائي ممالک کے عالمي مارچ برائے آزادئ القدس کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن شرکائے اجلاس نے مارچ کے مہينے ميں شروع ہونے والے عالمي مارچ برائے آزادئ القدس ميں ايشائي ممالک سے شريک ہونے والے قافلوں کي شرکت کے حوالے سے تفصيلي بحث کي اور تمام معاملات کو حتمي شکل دي گئي ?

واضح رہے کہ دو روزہ ايشائي ممالک کي پاکستان کے شہر کراچي ميں ہونے والي کانفرنس کي فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان ميزباني کر رہي ہے?

قابل ذکر ہے کہ ايشيا ئي ممالک کے وفود دو روزہ کانفرنس کے دوسرے روز اجلاس ميں ايشيائي ممالک کي جانب سے عالمي مارچ برائے آزادئ القدس ميں شرکت کے حوالے سے روٹ پلان کو حتمي شکل ديں گے اور کراچي پريس کلب ميں ميٹ دي پريس سے بھي خطاب کريں گے ?

ونيزجماعت اسلامي کراچي کے مرکزي دفتر اداري نور حق ميں منعقد ہونے والي آل پارٹيز کانفرنس بعنوان ’’گلوبل مارچ ٹو يروشلم‘‘ ميں بھي شريک ہوں گے اور آل پارٹيز کانفرنس سے خطاب کريں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬