22 July 2010 - 14:21
News ID: 1612
فونت
شیعہ عمائدین پاکستان :
رسا نیوزایجنسی – پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شیعہ عمائدین نے کرم ایجنسی میں طالبان دہشت گردوں کی عملی حکمرانی بتایا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آل پاکستان متحدہ بنگش آرگنائزیش و انجمن پارا چنار کراچی کے تحت طالبان دہشت گردوں کےخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں کراچی کے رہنے والوں نے کرم ایجنسی پاراچنار میں محصور 7 لاکھ شہریوں سے اظہار یکجہتی اور کرم ایجنسی پاراچنار کے راستوں پر دہشت گردوں کے قبضہ اورحکومت کی نااہلی کے خلاف نارے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رجب علی بنگش ومولانا عامر علی بنگش نے کہا : کرم ایجنسی پاراچنار میں گزشتہ 4 سال سے جاری محاصرہ اس بات کا ثبوت ہے کے کرم ایجنسی میں طالبان دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے اور دہشت گرد مسلسل شیعہ نوجوانوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

موجودہ رہنماؤں نے مزید کہا: اسلام دشمن، انسانیت کے قاتل وھابی طالبان دہشت گرد کرم ایجنسی میں معصوم بچوں ، عورتوں کواپنی دہشت گردی کی بھیٹ چڑھا کر اسلام کے چہرے کو مسخ کررہے ہیں ۔

رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکے وہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کرکے پاراچنار سے پشاور جانے والے راستوں پر اپنی فوج الرٹ قائم کرے اور کرم ملیشیاء کو جلد سے جلد کرم ایجنسی پاراچنارکے راستوں پر تعینات کرے تاکہ کرم ایجنسی میں موجود دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

اسی سلسلے سے مولانا عون نقوی نے خیرپور میں مقامی امام بارگاہ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا : دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے مناسب حکمت عملی تیارکرنی ہوگی۔

انہوں نے دہشت گردی کو ملک کا ناسور بتاتےہوئے کہا : کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں اب بھی جاری ہیں اس لئے اب حکمرانوں کو مصلحتوں سے باہر نکل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا : رمضان المبارک نزدیک ہے، روزہ داروں کی حفاظت کے لئے حکومت کو سیکورٹی سخت کرنا ہوگی اور مساجد و امام بارگاہوں کی حفاظت کے بھرپور انتظامات کرنا ہوں گے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬