02 August 2010 - 17:15
News ID: 1652
فونت
رسا نیوزایجنسی – ریاست فلوریڈا کے ایک چرچ کے ذریعہ ۹/۱۱ کی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں قران سوزی کی درخواست سے ھندوستانی مسلمانوں نے احتجاجی جلوس نکالا اورنشست رکھی ۔
قران

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ینگ مسلم کمیٹی نے قران سوزی کی گھناونی درخواست پر کل امروہہ میں مرادابادی گیٹ پر مظاھرہ کرتے ہوئے حکومت ھند سے مطالبہ کیا امریکا سے اپنا رابطہ ختم کرکے اس کے پروگرا م اور اسکی تشھیر کرنے والی ویب سائٹ پر پابندی لگائے۔

ینگ مسلم کمیٹی کے صدر مرغوب صدیقی نے کہا : امریکا کے ذریعہ وقتا فوقتا مسلمانوں کی دل ازاری کی جاتی رہی ہے اور ان کے جزبات سے کھلواڑ کیا جاتا رہا ہے جسے اب کسی بھی قیمت پربرداشت نہی کیا جائے گا۔

اس کے جنرل سکریٹری قمر نقوی نے کہا: مسلمان امریکا کے ذریعہ بنائی جارہی مصنوعات کا بائکاٹ کریں اور امریکا کو سبق سکھائیں

ینگ مسلم کمیٹی کے اھل کار وں نے امریکا کے خلاف نارے بازی کرتے ہوئے کہا : اگر مسلمانوں کے جذبات سے مزید کھلواڑ کیا گیا تو امریکی سفارت خانے پر زور دار احتجاجی مظاھرہ کیاجائے گا ۔

دوسری جانب اسی سلسلے سے ال انڈیا مجلس علماء ھند کے دفترپر ایک ھنگامی مٹینگ رکھی گئی جس میں مفتی محمد شوکت نے کہا : یورپ اور امریکا میں اسلامی تعلیمات ومقبولیت اور اسلام کے بڑھتے رجحان نے یہود ونصاری کے مذھبی حلقوں کے ھوش اڑا دئے ہیں جس سے بوکھلا کر امریکی چرچ نے ۹/۱۱ کی برسی پر قران سوزی جیسے شیطانی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬