‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2013 - 17:26
News ID: 5322
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراقی سنیوں کی جانب سے شیعوں کے خلاف مسلکی اور قبائلی نارے بازی کی طرف اشارہ کیا اور کہا: شیعہ مسلکی فتنہ کی جال میں نہیں پھسنے والے ۔
حجت الاسلام قبانچي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز کے خطبہ میں جو فاطمیہ کبری امام بارگاہ میں سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا عراق کے شھر حویجہ اور سلمان بیگ میں ہونے والے حالیہ حوادث پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: مظاھرہ کرنے والوں کے ساتھ عراقی انتظامیہ کی بدرفتاری ناقابل قبول ہے مگر سبھی جان لیں کہ ظلم و زیادتی کے ذریعہ ھرگز کوئی بھی اپنے مطالبات تک نہیں پہونچ سکتا  ۔


انہوں نے عراق کے سنی نشین علاقوں میں قبائلی افکار کے حاکم ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شیعہ ان باتوں کے ذریعہ مذھبی جن جنگ کے میدان میں نہیں اترنے والے ، کیوں کہ شیعہ  اپنے خلاف پھیلائی گئی جال سے بخوبی واقف ہیں اور ھرگز اپنے حقیقی دشمن بعث پارٹی سے غافل نہیں ہوئے  ۔


حجت الاسلام قبانچی نے تاکید کی : ھم آگاہ ہیں کہ تعصب آمیز اور قبائل پرستی کی باتیں سنی برادری کی جانب سے نہیں کی گئی کیوں کہ سنی برادری شیعوں کے برادرانہ تعلقات بخوبی واقف ہیں ، اور جولوگ اس آپسی رابطہ کی بنیادیں ہلانا چاھتے ہیں وہ شیعہ اور سنی دونوں ہی کے دشمن ہیں ۔


واضح رہے کہ عراق کے سنی نشین علاقوں میں دھشت گرودوں کا وجود کاملا ملموس ہے جو شیعہ مخالف نارے لگانے میں مصروف ہیں ، اور انہوں نے عراق کے شھر حویجہ اور سلمان بیگ کی فوجی چھاونی پر حملہ ور ہوکر فوجیوں کے ساتھ مسلحانہ مقابلہ کیا جس میں دونوں طرف کے کچھ لوگ مارے گئے اور کچھ زخمی ہوئے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬