01 November 2011 - 23:08
News ID: 3383
فونت
رسا نيوزايجنسي – عراق کے ايک عالم دين کے قتل کي کوشش ناکام رہي ?
حجت الاسلام سيد ياسين موسوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے عارضي امام جمعہ اور عراق کے معروف عالم دين حجت الاسلام سيد ياسين موسوي گذشتہ روز ايک دھشت گردنہ حملے ميں بال بال بچ گئے ?

وہ مسجد منطقه السيديه ميں نماز ظھرو عصر ادا کرکے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ کچھ نامعلوم افرد نے انہيں گوليوں کا نشانہ بنانے کي کوشش کي تھي ?

اس علاقے ميں موجود فورس نے ان دھشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کيا ، دوطرفہ گولياں چليں مگر دھشت گرد بھاگنے ميں کامياب ہوگئے?

اس حادثے ميں حجت الاسلام سيد ياسين موسوي کو تو کوئي گزند نہي پونچي مگر انکا ايک باڈي گارڈ زخمي ہوگيا ?

قابل ذکر ہے کہ دھشت گردوں نے گذشتہ چند ھفتوں ميں وسيع پيمانے پر شيعہ علماء کو اپني دھشت گردي کا نشانہ بنانے کي کوشش ہے ، نجف اشرف کے امام جمعہ ، سيد صدرالدين قبانچي پر حملہ ناکام رہنے کي صورت ميں کربلا ميں آيت الله سيستاني کے نمائنده ، شيخ مهند المعمار کو شھيد کر ديا تھا ?

حجت الاسلام قبانچي نے گذشتہ ھفتے نجف اشرف ميں نماز جمعہ کے خطبے ميں عراق ميں شيعہ علماء کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے جانے کے اسباب کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ : علماء ومراجع کرام عراق ميں اتحاد ويکجہتي کا مرکز رہے ہيں اسي بنياد پر دشمن ان کے خلاف وسير پيمانے پردھشت گردانہ اقدامات انجام دے رہا ہے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬