رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نجف اشرف کے خطیب جمعه نے اس شھر کے حسینیہ فاطمیہ کبری میں اپنے نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان "خواتین پر ظلم کے خلاف" کے سالانہ جھانی روز کے موقع پر کہا : خواتین پر ظلم و تشدد کا مقابلہ کرنے میں اسلام پیش قدم ہے اور دنیا والے ابھی تک اس سلسلہ میں جو اسلام نے کہا ہے وہاں تک نہی پہونچ سکے ہیں ۔
انہوں نے کہا : خواتین پر ظلم و تشدد کا مقابلہ کرنا اسلامی ثقافت ہے اور کاش دنیا والے خواتین کے سلسلہ میں جو اسلامی اخلاق ہے اس کو جانتے اور اس پر عمل کرتے ۔
سید صدرالدین قبانچی نے وضاحت کی : پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم اس کے با وجود کہ اپنی بعض شریک حیات سے مشکلات میں تھے مگر ان کے ساتھ مھربانی اور لطافت سے پیش آتے تھے اور یہ درس خاص کر منادیان حقوق خواتین کے لئے ہے ۔
نجف اشرف کے خطیب جمعه نے عید قربان کے موقع پر تمام مسلمان جہان کو مبارک باد پیش کی اور اظھار خیال کیا : مساجد کے امام اور عراق کے حسینیہ خاص کر نجف اشرف کے نماز عید قربان کو وسیع پیمانے پر عوام کے ساتھ معنوی روابط میں تبدیل کریں اور اس خوشی کے روز سے فائدہ اٹھائیں ۔