21 February 2012 - 16:22
News ID: 3827
فونت
رسا نيوزايجنسي - نجف کے امام جمعہ نے مراجع کرام کے نمائندوں کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے جانے پرعراقي سکيورٹي کي خاموشي پر تنقيد کيا ?
حجت الاسلام قبانچي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ ، حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي الفرات نيوزايجنسي سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے بعض صوبوں ميں مراجع کرام کے نمائندوں کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے جانے پرعراقي سکيورٹي کي خاموشي پرشديد تنقيد کيا ?

انہوں نے اس سلسلے ميں کہا : گذشتہ دنوں مراجع کرام کے نمائندوں کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے جانے ميں بہت سارے شک وشبہات موجود ہيں اور اس طرح کے اقدامات کي روک تھام کے سلسلے ميں مناسب اقدامات کيا جانا لازمي ہے تاکہ مزيد اس کي تکرار نہ ہوسکے ?

حجت الاسلام قبانچي نے مزيد کہا : مراجع کرام نے امريکيوں کي سرزمين عراق ترک کرنے کي خوششي کو زھر نہ ہونے کي مقصد سے ان اقدامات کے مقابل خاموشي اختيار کي ہے ?

امام جمعہ نجف اشرف نے واضح طورسے بيان کيا : ان حملوں کا مراجع کرام اور علماء کے درميان بسا اوقات پيش انے والے اختلافات سے کوئي واسطہ نہي بلکہ ان حملات کے پس پردہ وہ افراد موجود ہيں جن سے دنيا بخوبي واقف ہے ?

واضح رہے کہ امريکن کو عراق سے نکلنے کے بعد عراقي شيعہ علماء اور عراقي شيعہ دھشت گردوں کے نشانے پر ہيں اور گذشتہ دنوں مرجع تقليد حضرت آيت الله سيستاني کے نمائندے کو دھشت گردي کا نشانہ بنايا جانا اسي سلسلے کي ايک کڑي تھي ?

ان دھشت گردوں نے بارہا عراق کے مختلف صوبوں ؛ ذي قار، ديوانيہ اور بابل ميں حضرت آيت الله سيستاني کے نمائنوں کو اپني دھشت گردي کا نشانہ بنايا مگر الحمد للہ سبھي محفوظ رہے اور اس ميں فقط مالي نقصان ہي پہونچا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬