آيت الله سيستاني:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله سيستاني نے برسوں سے عراق ميں مذھبي تنازعہ کے اوج کے پس منظر اور شيعہ و سني علماء کانفرنس ميں اپنا ايک پيغام بھيج کر اس ميں اشارہ کيا ہے کہ شيعہ اور سني کے درميان کسي بھي طرح کا اختلاف نہيں پايا جاتا ہے ، اور اس پيغام ميں اھل سنت کو اپنا نفس اور جان کہا ہے ?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے روز ولادت کے سلسلہ ميں شيعہ اور اھل سنت کے درميان ايک ہفتہ کے اختلاف وجہ بني ہے تا کہ اس پورے ھفتہ کو ھفتيہ وحدت کا نام ديا جائے ?
اسلامي جمہوريہ ايران کے باني امام خميني (رہ) جو کہ اسلامي دنيا ميں حقيقي اتحاد کے منادي ہيں جنہوں نے اپنے حکيمانہ اقدام سے اس ھفتہ کا نام " هفته وحدت" رکھا ہے تا کہ اس ايک ھفتہ کا تاريخي اختلاف مسلمانوں کے درميان تنازعہ کے بجائے اتحاد و اتفاق ميں بدل جائے اور علماء ، مفکرين اور مسلمان وحدت کے قيام کي فکر ميں رہيں ?
شيعي مراجع تقليد کرام خاص کر حضرت آيت الله خامنهاي و حضرت آيت الله سيستاني نے اس سلسلہ ميں بہت حساس قدم اٹھايا ہے اور کوشش کي ہے کہ مسلمانوں کے درميان مذہبي اختلاف جو کہ اسلامي دشمن کے لئے کاميابي کا سبب ہے اس کو ختم کريں اور مسلمانوں کے اتحاد کے لئے جو قابل ذکر کاروائي ہے انجام دے رہے ہيں ?
حضرت آيت الله سيستاني نے اپنے اس پيغام ميں بيان کيا ہے : شيعہ اور سني کے درميان کسي بھي طرح کا واقعي اختلاف نہيں پايا جاتا ہے اور ميں تمام عراقي قوم کا خادم ہوں ، ميں سب لوگوں سے محبت کرتا ہوں ، دين اسلام محبت کا دين ہے اور يہ کہ دشمنوں نے اسلامي مذہب کے درميان اختلاف پيدا کر ديا ہے جس کي وجہ سے مجھے تعجب ہو رہا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے