25 August 2013 - 13:24
News ID: 5836
فونت
آیت الله بشیرنجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیرنجفی نے دنیا میں بڑھتی شیعہ کشی پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: شیعوں کے بہتے ہر قطرہ خون سے مجھے تکلیف ہوتی ہے ۔
آيت الله بشيرنجفي
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے عرب زائرین کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران دنیا میں بڑھتی شیعہ کشی پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا:  شیعوں کے بہتے ہر قطرہ خون سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے ، و بعض افراد نے شیعہ کشی اور شیعوں کے خلاف دھشت گردانہ کاروائی پر کمر کس رکھی ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: عقیدہ مذھب اہلبیت(ع) کا دفاع، حقیقی اسلام کی بقا شمار کی جاتی ہے ۔
حضرت آیت الله نجفی نے واضح طور پر کہا: سیرت ائمہ اطهار(ع) کا مطالعہ اور سچے اسلام کے احیاء میں اس سیرت سے استفادہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
اس مرجع تقلید نے اخر میں زیارت مقامات مقدسہ کی اہمیت اور جسم و جان پر پڑنے والے اس کے بے شمار اثرات بیان کئے اور زائرین کی کامیابی و کامرانی کی دعا کی ۔
زائرین نے بھی آیت اللهبشیرنجفی سے ہونے والی اس ملاقات میں مسرت کا اظھار کرتے ہوئے مرجع تقلید آیت اللهبشیرنجفی کی نصیحتوں کو اپنی حیات کا منشور قرار دیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬