07 April 2013 - 16:59
News ID: 5258
فونت
نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے عراق میں صوبائی کونسل کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کسی بھی طرح سے ووٹ کا خرید و فروش حرام اعلان کیا ہے ۔
حضرت آيت الله شيخ اسحاق فياض


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ اسحاق فیاض نے عراق میں صوبائی کونسل کے انتخاب سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کسی خاص نامزد کو ووٹ دینے کے لئے نقد مال یا ھدیہ کا دینا یا لینا حرام جانا ہے ۔

حضرت آیت الله فیاض نے تأکید کی ہے : نقد مال یا ھدیہ دینا تا کہ اس کے ذریعہ انتخابات میں شریک نامزد کے حق میں ووٹ جمع کیا جائے ایسا فعل شرعا حرام ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : بعض نامزد لوگوں کو پیسہ اور ھدیہ پیش کر کے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ دوسروں کو ووٹ نہ دینے کی قسم کھائیں ، یہ فعل بھی باطل ہے اور یقینا اس طرح کی پالیسی سے کامیابی نہیں حاصل ہوتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬