حجت الاسلام والمسلمين طائب:
رسا نيوزايجنسي – ايران کے نامور تاريخ داں حجت الاسلام و المسلمين مھدي طائب نے پاکستان ، سوريہ ، عراق اور لبنان ميں دشمن کا مقصد ايک جانا اور کہا: دشمن اسلامي بيداري کي بڑھتي لہروں ميں کو روکنا چاھتا ہے ?
ايران کے نامورعالم دين حجت الاسلام و المسلمين مهدي طائب نے رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں پاکستان ميں حاليہ شيعوں کے قتل عام کي شديد مذمت کرتے ہوئے تاکيد کي: ا?ج اسلام دشمن عناصر اسلامي بيداري نامي اھم مشکل سے روبرو ہيں ، دشمن اس لہر کو روکنے اور ميڈيا کي نگاہوں سے اوجھل کرنے کے لئے پوري طرح مصروف ہے ?
انہوں نے مزيد کہا: دشمن کي پوري کوشش ہے کہ اپني بقا کے تحفظ ميں اسلامي بيداري کي بڑھتي لہروں کو روک سکے اور اسي بنياد پر سوريہ ، عراق ، پاکستان اور افغانستان ميں القاعدہ گروپ لائے گئے تاکہ بحراني صورت حال پيدا کر کے اسلامي بيداري کي لہروں کو دبا سکيں ?
سرزمين ايران کي نامور شخصيت نے القاعدہ کي حقيقت بيان کرتے ہوئے کہا: يہ گروپ امريکن انٹيليجس سي ائي اے ، صھيوني انٹيليجنس موساد اور عربستان سعودي کے شيوخ کي مدد سے وجود ميں لايا گيا ?
حوزہ علميہ قم کے نامور استاد نے سوريہ کے حالات کا جائزہ ليتے ہوئے کہا: سوريہ ميں دشمن کا مقصد يہ ہے کہ اسرائيل کے مقابل استقامت کو کمزور ، نتيجہ ميں مکمل طور پر اسے ناکارہ بنا سکے کيوں کہ سوريہ غاصب صھيونيت کا سب بڑا مخالف ہے ?
حجت الاسلام و المسلمين مهدي طائب نے عراق ميں رونما ہونے والے مذھبي فتنہ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: فتنہ گرعراق کو ٹکڑوں ميں بانٹنے کي کوشش ميں ہيں تاکہ اس طرح اپنے مقاصد کو جامہ عمل پہنا سکيں ?
انہوں نے پاکستان ، سوريہ ، عراق اور لبنان ميں دشمن کا مقصد ايک جانا اور کہا: دشمن اس طرح اسلامي بيداري کي لہروں ميں کو روکنا چاھتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے