چہلم امام حسين کي مناسبت سے ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ عراق کے عيسائيوں کے بعض گروپ نے اس سال نئے سال کي تقريب کو امام حسين عليہ السلام کے چہلم کي بنا پر منسوخ کر ديا تھا اور بعض عيسائي اھلبيت پيغمبر سے اپنے محبت کا ظہار کرنے امام حسين عليہ السلام کے عزاداروں کے ساتھ کربلا کي طرف پيدل سفر کر رہے ہيں ?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ابھي سرور و سالار شهيدان حضرت اباعبدالله الحسين(ع) کے چہلم کو ايک روز باقي ہے عاشقان امام حسين، اهل بيت عصمت و طهارت سے تجديد بيعت کے لئے امام حسين عليہ السلام کي صدا «هل من ناصر ينصرني» پر لبيک کہتے ہوئے پيدل کربلا کے سفر کو جاري رکھا ہے ?
عراق کے مختلف شہر و گاوں اور ديہات سے لاکھوں شيعہ اس شديد ٹھنڈک و بارش کے باوجود کربلا کي طرف پيدل چلے جا رہے ہيں اور بيرون ممالک سے بھي کثير تعداد ميں چہلم منانے عزادار اس شہر تشريف لائے ہيں ?
لوگوں کي کثير تعداد ميں پيدل کا يہ سفر صرف شيعوں سے مخصوص نہيں ہے بلکہ کثير تعداد ميں اھل سنت يہاں تک عيسائي بھي وسيع پيمانہ پر اس ميں شريک ہيں ?
عراق کے عيسائيوں کے بعض گروپ نے اس سال نئے سال کي تقريب کو امام حسين عليہ السلام کے چہلم کي بنا پر منسوخ کر ديا تھا اور بعض عيسائي اھلبيت پيغمبر سے اپنے محبت کا ظہار کرنے امام حسين عليہ السلام کے عزاداروں کے ساتھ کربلا کي طرف پيدل سفر کر رہے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے