06 February 2013 - 18:29
News ID: 5076
فونت
آيت اللہ سيستاني :
رسا نيوزايجنسي - آيت اللہ سيستاني نے تمام سياسي گروپ کو اختلافات سے پرھيز اور قوم سے اتحاد کے قيام کي تاکيد کي ?
آيت الله سيستاني

رسا نيوزا ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، عراق کے نامورمرجع تقليد آيت اللہ سيستاني نے تمام سياسي گروہوں سے قومي اتحاد کے قيام کي راہ ميں سعي و کوششيں انجام دينے اور اختلافات دور کرنے کي خواہش ظاہر کي ہے ?

عراقي پارليمنٹ کے ايک رکن آلا طالباني نے آيت اللہ سيستاني کے بيان کا حوالہ ديتے ہوئے کہا: آيت اللہ سيستاني نے عراق کے تمام سياسي گروہوں کے نام اپنے ايک پيغام ميں تمام حکومتي عہديداروں اور سياستدانوں سے خواہش ظاہر کي ہے کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائيں اور دھڑے بندي سے پرھيز کريں ?

دوسري جانب عراقي پارليمنٹ ميں ايک کرد نمائندے نے اس عراقي مرجع تقليد کي فرمائشوں کے دائرہ ميں کہا: آيت اللہ سيستاني کي يہ فرمائش اختلافات کے حل ميں نماياں طور پر اثر انداز ہوگي ?

ھوال کويستاني نے مزيد کہا : کرد عوام آيت اللہ سيستاني سے بہت زيادہ عقديت رکھنے کے سبب ان کے اس موقف کا احترام کرتے ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ ايک طرف عراق کي مرکزي حکومت اوراس ملک کے علاقے کردستان کے درميان ، متنازعہ علاقوں اور اسي طرح تيل و گيس کے مسئلے پر اختلافات اور دوسري جانب عراق کے بعض سني آبادي والے علاقوں ميں جاري احتجاجات نے اس ملک کي سياسي صورتحال کشيدہ بنادي ہے ، بعض سياسي ماہرين کا خيال ہے کہ عراق کے سني آبادي والے صوبوں ميں بيروني ممالک ان احتجاجات کي حمايت کر رہے ہيں
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬