قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے لاہور ميں ممتاز آئي سپيشلسٹ ڈاکٹر علي حيدر اور ان کے گيارہ سالہ بيٹے کي شہادت کي شديد مذمت کي ہے?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے لاہور ميں ممتاز آئي سپيشلسٹ ڈاکٹر علي حيدر اور ان کے گيارہ سالہ بيٹے کي شہادت کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران وفاقي ہوں يا صوبائي امن و امان قائم کرنے ميں ناکام ہو چکے ہيں? ملک کو عملاً دہشتگردوں اور قانون شکنوں کے ہاتھوںيرغمال بناديا گيا ہے?
انہوں نے کہا : ايک سازش کے تحت ملک بھر ميں وکيل، جج، ڈاکٹر، پروفيسر اور سرکاري آفيسرز کو دہشتگردي کا نشانہ بنايا جا رہا ہے ليکن قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہيں?قانون کي حکمراني يا حکومتي رٹ کہيں نظر نہيں آرہي ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : رياست عوام کے تحفظ ميں ناکام ہو چکي ہے اور جاري قتل عام سے يوں محسوس ہوتا ہے کہ جيسے پاکستان پر عملاً دہشتگردي کا راج ہے?
انہوں نے کہا : بارہا مرتبہ صدر، وزيراعظم سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے اہلکار تک اپني حجت تمام کر چکے اور قاتلوں کي نشاندہي بھي کي مگر اس کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہيں ہو رہے اور قاتلوں کوگرفتار کرنے کي بجائے انہيں تحفظ ديا جا رہا ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے