19 February 2013 - 18:31
News ID: 5120
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان و سربراہ شيعہ علماء کونسل کے حکم پر شيعہ علماء کونسل سميت ديگر شيعہ تنظيموں کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر ميں احتجاج اور دھرنے جاري?
دہشتگردوں کے خلاف آپريشن ميں کون سي رکاوٹ ہے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان، سربراہ شيعہ علماء کونسل علامہ سيد ساجد علي نقوي کے حکم پر شيعہ علماء کونسل سميت ديگر شيعہ تنظيموں کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر ميں احتجاج اور دھرنے جاري، اسلام آباد ميں مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي کي قيادت ميں احتجاجي مظاہرہ اور دھرنا، لوگوں کي کثير تعداد کي شرکت، لبيک يا حسين? لبيک يا حسين? کے فلک شگاف نعرہ، شہدائے کوئٹہ کے قاتلوں کو گرفتار کيا جائے، دہشتگردوں کيخلاف فوري آپريشن کيا جائے، ہمارے صبر کا پيمانہ لبريز ہو چکا?

ايک سازش کے تحت ملت جعفريہ کو ديوار سے لگانے کي سازش کي جا رہي ہے، عوام کو حقائق سے کيوں آگاہ نہيں کيا جا رہا، دہشتگردوں کے خلاف آپريشن ميں کون سي رکاوٹ ہے? شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سينئر نائب صدر علامہ سيد عبدالجليل نقوي اور مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي ،علامہ اشفاق حسين وحيدي و ديگر افراد بھي اس مظاہرين سے خطاب کيا?

خطاب کے دوران اُنہوں نے بيان کيا : بلوچستان ميں گورنر راج کے نفاذ کے موقع پر ضمانت دي گئي تھي کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپريشن کيا جائے گا مگر ايسا نہ ہو سکا?اگر دہشتگردوں کے خلاف بروقت آپريشن کيا جاتا تو کيراني روڈ پر ہونيوالا واقعہ رونما نہ ہوتا?

عارف حسين واحدي نے کہا : ملک بھر ميں شيعہ علماء کونسل اور ديگر شيعہ تنظيميں کوئٹہ کے مظلوموں سے اظہار يکجہتي کر رہے ہيں اور مطالبات کي منظوري تک احتجاج کا سلسلہ جاري رہے گا?

انہوں نے کہا کوئٹہ يکجہتي کونسل کے مطالبات کي حمايت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوري ٹارگٹڈ آپريشن کيا جائے اور ہزارہ کميونٹي کو ہر قسم کا تحفظ ديا جائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬