‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2013 - 14:18
News ID: 5173
فونت
رسا نیوزایجنسی – تہران میں مقیم پاکستان سفارت خانہ نے گیارہ مارچ کو ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن کے افتتاح خبر دی ۔
ايران پاکستان گيس پائپ لائن


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں مقیم پاکستانی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے گیارہ مارچ کو ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن کے افتتاح سے با خبر کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، پاکستان  اور ایران کے صدر جمھوریہ 7.5 ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح 11 مارچ کو کریں گے۔


انہوں نے کہا: تقریب گبد زیرو پوائنٹ پر جہاں پاکستان کے سیکشن کی گیس پائپ لائن شروع ہوتی ہے، پر منعقد کی جائے گی جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنے کیلئے مزید دو بارڈر کو کھولنے کیلئے بھی معاہدہ کیا جائیگا۔


واضح رہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران روزانہ 1.5 ملین کیوبک میٹر گیس پاکستان کو برآمد کرے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬