23 January 2013 - 18:00
News ID: 5035
فونت
حجت الاسلام محمد امين شہيدي:
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے بلوچستان حکومت کے انحلال اور گورنر راج کے نفاذ پر بلوچستان عوام کو شکر گزار جانا ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے امام بارگاہ ہزارہ نيچاري کوئٹہ ميں ہنگامي پريس کانفرنس ميں تاکيد : بلوچستان ميں گورنر راج کے اعلان کے بعد جہاں مختلف قبائل اور بلوچستان کے عوام نے ايک بدکردار، کرپٹ اور نااہل وزيراعل?ي سے نجات پر سجدہ شکر ادا کيا، وہاں بعض اقتدار کے پجاري اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کے پيٹ ميں مروڑ اٹھ رہے ہيں?

حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حال ہي ميں بعض سياسي و مذہبي جماعتوں نے گورنر راج کے خلاف تحريک کا اعلان کرکے گويا دہشت گردوں کي باضابطہ حمايت اور بلوچستان ميں جام شہادت نوش کرنے والے ہزاروں بےگناہ شہيدوں کي توہين کي ہے کہا: گزشتہ پانچ سالوں ميں رئيساني حکومت نے عوام کو کرپشن، دہشت گردي، ٹارگٹ کلنگ اور بدامني کے علاوہ کيا ديا؟ اگر اس پورے عرصے ميں يہ ديني جماعتيں ان ہاوس تبديلي کيلئے قدم اٹھاتيں تو ا?ج پورا صوبہ فساد اور دھماکوں کا مرکز نہ بنتا? انہوں نے کہا کہ ا?ئيني طور پر اسلم رئيساني حق حکومت کھوچکا تھا اور بلوچستان سميت ملک بھر کے محب وطن عوام نے رئيساني حکومت کو مسترد کر ديا تھا?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اب اگر کوئي جماعت يا گروہ دوبارہ دہشت گردوں کي حکومت کا خواب ديکھنا چاہے تو عوام اسے برداشت نہيں کريں گے کہا: اگر معزول حکومت کي بحالي کيلئے کسي بھي طرح کي کوئي مہم جوئي کي گئي تو کراچي سے خيبر اور کوئٹہ سے گلکت بلتستان تک عوام سڑکوں پر نکل ا?ئيں گے?

سرزمين پاکستان کي اس نامور شخصيت نے پاکستان کي پوري قوم کو رئيساني کے خلاف متحد بتاتے ہوئے کہا: ملک بھر ميں ديئے جانے والے دھرنوں سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان ميں لاقانونيت اور دہشت گردي ميں ملوث رئيساني کے بارے تمام سياسي، مذہبي پارٹيوں اور حتي? حکومت ميں شامل جماعتوں کا موقف بھي ايک ہے اور بلوچستان ميں قتل عام کا ذمہ دار معزول رئيساني حکومت کو سمجھتے ہيں?

انہوں نے يہ بتاتے ہوئے کہ ہميں جمعيت علماء اسلام کي ليڈر شپ سے يہ اميد ہرگز نہ تھي کہ وہ ايک بدکردار، بدعنوان، نااہل، کرپٹ اور دہشت گرد شخص کي حمايت کرکے کروڑوں پاکستاني عوام کي دل ا?زاري کرے گي کہا: اگر اب بھي دہشت گردي کے مراکز کے خلاف مو?ثر فوجي ا?پريشن نہيں ہوتا تو عوام کو کوئٹہ کي جانب لانگ مارچ کي دعوت دے سکتے ہيں?

حجت الاسلام شہيدي نے مزيد کہا: گورنر بلوچستان فوري طور پر ايسے عناصر کے خلاف صوبے کي پوري طاقت استعمال کريں، عوام کے زخموں پر مرہم رکھيں، اور کسي بھي سياسي دباو ميں نہ ا?ئيں ?
واضح رہے کہ اس موقع پر ايم ڈبليو ايم کي مرکزي شوري? عالي کے رکن علامہ سيد ہاشم موسوي، صوبائي ڈپٹي جنرل سيکرٹري سيد يوسف ا?غا، ضلع کوئٹہ کے سيکرٹري جنرل محمد يونس جعفري، علامہ سيد ہادي محسني اور منظور حسين بھي موجود تھے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬