15 January 2013 - 18:34
News ID: 5008
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ ايم ڈبليو ايم کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل نے بيان کيا : مجلس وحدت مسلمين ڈاکٹر طاہرالقادري کے آئيني مطالبات کي نہ صرف حمايت کرتي ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتي ہے کہ وہ ان جائز مطالبات کو تسليم کرے?
علامہ امين شہيدي کي قيادت ميں ايم ڈبليو ايم کے وفد کي ڈاکٹر طاہرالقادري کے لانگ مارچ ميں شرکت

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ايم ڈبليو ايم کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل نے بيان کيا : مجلس وحدت مسلمين ڈاکٹر طاہرالقادري کے آئيني مطالبات کي نہ صرف حمايت کرتي ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتي ہے کہ وہ ان جائز مطالبات کو تسليم کرے?

مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي ڈپٹي سيکرٹري جنرل علامہ امين شہيدي کي قيادت ميں علماء پر مشتمل نمائندہ وفد اور کارکنوں کي بڑي تعداد نے تحريک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادري کے لانگ ميں شرکت کي اور ان سے اظہار يکجہتي کيا?

علامہ امين شہيدي نے اس لانگ مارچ کي حمايت کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمين ڈاکٹر طاہرالقادري کے آئيني مطالبات کي نہ صرف حمايت کرتي ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتي ہے کہ وہ ان جائز مطالبات پر غور اور انہيں تسليم کرے?

انہوں نے حکومت کي گذشتہ کارکردگي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي : بہت ہو گيا اس قوم کے ساتھ، گذشتہ پانچ برسوں ميں عوامي حکومت نے قوم کو صرف لاشيں ديں، دہشتگردي ميں اضافہ ديا، اور مہنگائي کے پہاڑ تلے لوگوں کو روند ڈالا ہے ہم سمجھتے ہيں کہ اب انتخاب کا وقت ہے، اس لئے انتخابي اصلاحات لائي جائيں اور نئے انتخابات کا باقاعدہ اعلان کرکے نگراں سيٹ لايا جائے، جس ميں تمام اسٹيک ہولڈرز کي مشاورت کو يقيني بنايا جائے?

علامہ امين شہيدي کي قيادت ميں ايم ڈبليو ايم کے وفد ميں مجلس وحدت کے رکن شوري عالي علامہ احمد اقبال بہشتي، پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل علامہ اصغر عسکري، اسلام آباد کے سيکرٹري جنرل علامہ فخر علوي بھي شامل تھے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬