30 January 2013 - 18:09
News ID: 5056
فونت
کوئٹہ ا?ل پارٹيز امن کانفرنس کا اعلاميہ؛
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے زير اہتمام بلوچستان کے شہر کوئٹہ ميں منعقدہ ا?ل پارٹيز امن کانفرنس ميں بلوچستان ميں گورنر راج کي مکمل حمايت کرتے ہوئے اسلم رئيساني حکومت کو بحال کرنے کي صورت ميں ملک بھر سے کوئٹہ کي طرف لانگ مارچ کي تاکيد کي گئي ?
کوئٹہ ا?ل پارٹيز امن کانفرنس کوئٹہ ا?ل پارٹيز امن کانفرنس کوئٹہ ا?ل پارٹيز امن کانفرنس

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے زير اہتمام اور مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي کي صدارت ميں بلوچستان کے شہر کوئٹہ ميں ا?ل پارٹيز امن کانفرنس کا انعقاد ہوا جس ميں جماعت اسلامي پاکستان کے جنرل سکريٹري لياقت بلوچ، پاکستان مسلم ليگ قائد اعظم کے سينئر نائب صدر سردار نصير مينگل، پاکستان پيپلز پارٹي کے مرکزي رہنما سردار فتح محمد حسني، متحدہ قومي موومنٹ پاکستان بلوچستان کے رہنما سليم اختر ايڈووکيٹ، پاکستان مسلم ليگ نواز کے صوبائي آرگنائزرخدائے نور اور نصيب اللہ بازئي، کوئٹہ يکجہتي کونسل کے رہنما عبد القيوم چنگيزي، پاکستان تحريک انصاف کے مرکزي نائب صدر نوابزادہ شريف جوگزئي اور صوبائي صدر قاسم خان سوري، اقليتوں کے رہنما ڈان فرانس، سني سپريم کونسل کے رہنما صاحبزادہ حبيب شاہ چشتي، تنظيم اسلامي کے اقتدار محمد،عوامي نيشنل پارٹي کے رہنما غلام نبي مري اورجمہوري وطن پارٹي کے مير عبد الرؤف ساسولي اور آصف ساسولي سميت مجلس وحدت مسلمين پاکستان بلوچستان کے رہنما مولانا مقصود علي ڈومکي،مولانا ہاشم موسوي نے شرکت کي ?

اس کانفرنس کا اعلاميہ مندرجہ ذيل ہے :

اسلم رئيساني کو بحال کرنے کي کوشش کي گئي تو ملک بھر سے کوئٹہ کي طرف لانگ مارچ ہو گا?

شيعہ مسلمانوں کي نسل کشي ميں ملوث تکفيري دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپريشن کيا جائے?

ملک بھر ميں جاري دہشت گردي ميں امريکہ اسرائيل سميت غير ملکياں ايجنسياں ملوث ہيں?

بلو چستان ميں نافذ گورنر راج کي بھرپور حمايت کرتے ہيں اور بلوچستان مين بلوچ عوام کے اغوا ء سميت تشدد جيسے واقعات کا تدارک ?

بلوچستان کے مسائل کو طاقت کے بجائے گفت و شنيد کے ساتھ حل کيا جائے? بلوچستان ميں 66 سالہ محروميوں کا ازالہ کيا جائے ? بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق حاکميت تسليم کيا جائے?

حجت الاسلام محمد امين شہيد ي نے يہ کہتے ہوئے کہ گورنر راج کي مخالفت کرنے والے خود مظلوم انسانوں کے قتل عام اور کوئٹہ ميں جاري دہشت گردي ميں ملوث ہيں کہا: اگر کسي نے بھي بلوچستان کے نا اہل اور بدمعاش کرپٹ سابق وزير اعلي? رئيساني کو واپس لانے کي کوشش کي تو تمام سياسي و مذہبي جماعتيں مل کر بلوچستان بچاؤ مہم کا آغاز کر يں گي اورملک بھر سے کوئٹہ کي طرف لانگ مارچ کيا جائے گا?

جماعت اسلامي پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے بلوچستان ميں رئيساني حکومت کو ناکام بتاتے ہوئے کہا: بلوچستان کے عوام کو دہشت گردي اور قتل غارت کے علاوہ کچھ نہيں ديا گيا ?

جماعت اسلامي پاکستان کے جنرل سکريٹري نے گورنر راج کي حمايت کرتے ہوئے بلوچستان عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام امکانات کو بروے کار لائے جانے کي تاکيد کي ?

لياقت بلوچ نے کہا: شہيد حجت الاسلام عارف حسين الحسيني اور قاضي حسين احمد نے پاکستان ميں اتحاد و وحدت کے لئے انتھک محنت کي لہذ?ا آج ضرورت اس امر کي ضرورت ہے کہ ہم بھي وحدت کا دامن تھاميں اور ملک و اسلام کے خلاف ہونے والي سازشوں کے خلاف سينہ سپر ہو جائيں?

پاکستان پيپلز پارٹي کے مرکزي رہنما سردار فتح محمد حسني نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان پيپلز پارٹي نے عوام کي امنگوں کي ترجماني کرتے ہوئے بلوچستان ميں گورنر راج کا نفاذ کيا ہے کہا: مستقبل ميں بھي ہماري قيادت عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتي رہے گي اور مظلوموں سے اظہار يکجہتي کرتے رہيں گے خواہ اس کے لئے ہميں کسي بھي قسم کي قرباني کيوں نہ دينا پڑے ?

انہوں نے کوئٹہ ميں شيعہ ہزارہ برادري کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے سراہا اور کہا : کوئٹہ ميں مسلسل شيعہ نسل کشي کے باوجود ہزارہ شيعہ برادري نے صبر کا دامن تھامے رکھا اور اپني استقامت اور شجاعت سے دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا ديا?

انہوں نے بلوچستان کو پاکستان کا 44 فيصد بتاتے ہوئے تاکيد کي : جو بلوچستان سے مخلص نہيں وہ پاکستان سے مخلص نہيں ہے ?

انہوں نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹيز امن کانفرنس کا انعقاد کر کے بلوچستان کے عوام کي اصلاً دل جوئي کي ہے جس پر وہ لائق تحسين ہيں?

پاکستان مسلم ليگ نواز کے صوبائي آرگنائزر خدائے نور اور نصيب اللہ بازئي نے آل پارٹيز امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم کوئٹہ کے شيعہ ہزارہ برادري کو سلام عقيدت پيش کرتے ہيں او ر فخر کرتے ہيں کہ ہزارہ شيعہ برادري نے ہزارو ں مظالم کے باوجود بھي قانون کي پاسداري کي اور امن وامان کو قائم رکھا ?

پاکستان مسلم ليگ قائد اعظم کے سينئر نائب صدر سردار نصير مينگل نے يہ کہتے ہوئے کہ اسلام نے ہميں اتحاد و اخوت کا درس ديا ہے اور پاکستان کے تمام مسائل کا حل مسلم امہ کے اتحاد ميں ہي ہے تاکيد کي : ملک دشمن قوتيں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتي ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: تاہم اتحاد کے ذريعے ان سازشوں کو ناکام بنايا جا سکتا ہے ، ہم سب سياسي جماعتيں گفتار کي غازي ہيں ليکن جب وقت پڑتا ہے تو سب ميدان سے بھاگ جاتے ہيں ?

پاکستان تحريک انصاف کے مرکزي نائب صدر نوابزادہ شريف او ر صوبائي صدر قاسم خان سوري نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان تحريک انصاف مظلوموں کے ساتھ ہے اور بلوچستان ميں جاري دہشت گردي اور شيعہ مسلمانوں کي نسل کشي کي شديد مذمت کرتي ہے کہا: بلوچستان کے مفاد اور بقاء کي خاطر ضروري ہے کہ حکمت آميز فيصلے اور اقدامات کئے جائيں تا کہ غير ملکي ايماء پر دہشت گردي کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائي کي جائے اور عوام کو تحفظ کي يقيني فراہمي کي جائے?

انہوں نے کوئٹہ ميں عظيم سانحے کے بعد چار دن تک شہداء کے جنازے سڑک پر رکھے رہنے اور سبھي کے خاموش تماشائي بنے رہنے پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: پاکستان کا اصلي دشمن امريکہ ہے جو افغانستان کي سرحد سے دہشت گردوں کو استعمال کر کے ملک ميں انارکي پھيلانا چاہتا ہے?

جماعت اسلامي بلوچستان کے جنرل سکريٹري امان اللہ شاد زئي يہ کہتے ہوئے کہ شيعہ شيعہ ہي رہے، سني سني ہي رہے ، کسي کو يہ حق نہيں پہنچتا ہے کہ وہ کسي کوکافر قرار دے کہا: ہم سب مسلمان ہيں اور آپس ميں بھائي ہيں اور امريکہ مسلمانوں کا آپس ميں لڑوانا چاہتا ہے اور امريکي کارندے اس ناپاک مقصد کے لئے سرگرم عمل ہيں ہميں متحد ہو کر ان کي سرکوبي کرنا ہوگي?

متحدہ قومي موومنٹ پاکستان بلوچستان کے رہنما سليم اختر ايڈووکيٹ، کوئٹہ يکجہتي کونسل کے رہنما عبد القيوم چنگيزي، اقليتوں کے رہنما ڈان فرانس، سني سپريم کونسل کے رہنما صاحبزادہ حبيب شاہ چشتي، تنظيم اسلامي کے اقتدار محمد،عوامي نيشنل پارٹي کے رہنما غلام نبي مري اورجمہوري وطن پارٹي کے مير عبد الرؤف ساسولي اور آصف ساسولي سميت مجلس وحدت مسلمين پاکستان بلوچستان کے رہنما مولانا مقصود علي ڈومکي،مولانا ہاشم موسوي اور ديگروں نے سياسي جماعتوں کو بيانات کے غلاف سے باہر انے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: ھم عوام کي خدمت کو اپنا اولين فريضہ سمجھيں ?

رہنماؤں نے بلوچستان کے عوام کي جانب سے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے شکر يہ ادا کرتے ہوئے کہا: مجلس وحدت نے بلوچستان کے عوام کو نجات دلوانے ميں اپنا موثرکردار ادا کيا ہے?

رہنماؤں نے يہ کہتے ہوئے کہ بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ ميں ہزارہ شيعہ برادري کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا جا رہاہے جو کہ مکمل منصوبہ بندي اور گہري سازش کا حصہ ہے کہا: عالمي استعماري قوتيں پاکستان ميں فرقہ واريت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس ميں باہم دست و گريباں کرنے کي گھناؤني سازشيں کر رہي ہيں تاہم ملک کي تمام سياسي و مذہبي جماعتوں کو مل کر ان سازشوں کا قلع قمع کرنا ہوگا?

اخر ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان بلوچستان کے رہنما حجت الاسلام مقصود علي ڈومکي نے تمام شرکائے کانفرنس کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا: پاکستان بھر کے اور خصوصاً بلوچستان کے مسائل کا حل سياسي و مذہبي جماعتوں کے اتحاد سے ہي ممکن ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : ھم اميد کرتے ہيں کہ مستقبل ميں بھي متحد اور مشترک کوششوں سے پاکستان بھر اور خصوصاً بلوچستان سے دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں شريک رہيں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬