14 September 2012 - 14:02
News ID: 4557
فونت
رسا نيوزايجنسي - ايم ڈبليو پاکستان کے جنرل سکريٹري راجہ ناصر عباس جعفري نے شان رسالت ميں گستاخي کرنے والے ملک امريکا کے سفير کو پاکستان سے باہر نکالے جانے کا مطالبہ کيا?
امريکي سفير کو پاکستان سے باہر نکالا جائے

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ايم ڈبليو ايم پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے شان رسالت ميں گستاخي کرنے والے اور مرسل اعظم(ص) کي توھين ميں فيلم بنائے جانے پر شديد غم و غصے کا اظہار کيا ?

ايم ڈبليو ايم پاکستان کے جنرل سکريٹري نے حکومت پاکستان سے امريکي سفير کو باہر نکالے جانے مکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ليبيا کي طرح پاکستان سے بھي امريکي سفير اور امريکي گماشتے جو پاکستان ميں مختلف شکلوں ميں آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہيں اور جاسوسي ميں مصروف ہيں ملک بدر کرديا جائے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آزادي بيان اور آزادي اظہار کے بہانہ آخري نبي(ص) کي توہين کرنے والي حکومت کے پاکستان ميں موجود نمائندے ناپسنديدہ شخصيات ہيں کہا: امريکہ پوري دنيا کے خلاف خيانتيں کرنے والا ملک ہے، افغانستان اور پاکستان ميں انجام پانے والے ڈرون حملے اور ظلم وزيادتي ، مسلمانوں کو تقسيم کرنے کي سازشيں، شام کے خلاف منفور سياست بازي کا کھيل، اسرائيل کي حمايت يہ تمام اس منحوس رياست کا کارنامہ ہے ?

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے اس بات پر زور ديتے ہوئے ھميں سب کچھ برداشت ہے ليکن اپنے وطن کے خلاف کسي سازش کو قبول نہيں کريں گے کہا: عالمي سامراجيت ھرگرز ہمارے دکھ درد بانٹنے نہيں آئي بلکہ يہ اپنے اہداف کو جامہ تکميل پہنانے کا ھدف رکھتي ہے ?

انہوں نے سرزمين پاکستان پر اہل تشيع و اہل تسنن دونوں ہي کو مظلوم بتاتے ہوئے کہا: اگرچہ حکومت پاکستان کا ھمارے ساتھ اچھا رويہ نہيں رہا اس کے باوجود ہم اپنے وطن کے اندر عالمي قوتوں کي سازشوں کو قبول کرنے کو تيار نہيں ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬