حجت الاسلام راجہ ناصر جعفري:
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ گلگت کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کيا جارہا ہے تاکيد کي: حالات کي بدتري ميں ملک حکمراں بھي شامل ہيں ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے لاہور ميں پنجاب انسٹي ٹيوٹ آف کارڈيالوجي ميں حيدرعلي مرزا کي عيادت کے بعد گفتگو ميں پاکستان کے مختلف علاقے سميت کراچي ميں فوجي آپريشن کو ضروري جانا ?
راجہ ناصر عباس جعفري نے کراچي ميں موجودہ حالات کے بدستور جاري رہنے کي صورت ميں ملک ميں خانہ جنگي ہونے کا خدشہ ظاھر کرتے ہوئے کہا: حکمرانوں نے کراچي کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا ديا ہے اور حکمراں طبقہ عوام کي جان ومال کے تحفظ ميں ناکام ہو چکے ہيں?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اب ملک ميں خواتين تک کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا جا رہا ہے ، ان انسانيت دشمن تکفيري ٹولوں نے دور جاہليت کي ياد تازہ کردي ہے کہا: ملکي فطري دفاع پر حملہ دراصل پاکستان کي سالميت پر حملہ ہے، حالات ايسے رہے تو نوجوانوں پر کنٹرول کرنا مشکل ہو گا، قاتل اور ظالم دندناتے پھر رہے ہيں اور الٹا ہميں سيکورٹي اداروں اور انتظاميہ کے ہاتھوں ہراساں کيا جا رہا ہے?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان گلگلت کے جنرل سکريٹري نئير عباس مصطفوي کي بلا جواز گرفتاري کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا: يہ عوام کو مشتعل کرنے اور علاقہ کے امن ميں خلل ڈالنے کي مذموم کوشش ہے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ گلگت کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کيا جا رہا ہے حکمرانوں سے مطالبہ کيا : پر امن شہريوں اور محب وطن لوگوں کو مجبور نہ کريں کہ وہ بھي تنگ آکر ميدان ميں کود پڑيں ?
راجہ ناصر عباس جعفري يہ بيان کرتے ہوئے کہ حکومت عوامي حمايت حاصل کرنے ميں مکمل ناکام ہو چکي ہے، ملک ميں فوجي آپريشن کے بغير کوئي حل ممکن نہيں تاکيد کي: کراچي کو فوج کے حوالے کيا جائے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہو سکے اور تکفيري گروہ کو لگام دي جائے کيوں کہ ھمارے صبر کا پيمانہ لبريز ہوا چاھتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے