24 December 2012 - 13:58
News ID: 4925
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر جعفري:
رسا نيوزايجنسي – ايم ڈبليوايم کے بنيادي رکن حجت الاسلام راجہ ناصر جعفري نے پيپلز پارٹي کي حکومت کو تاريخ پاکستان کي کمزور ترين حکومت جانا ?
حجت الاسلام راجہ ناصر جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر جعفري نے نواب شاہ سندھ پاکستان ميں ايک پريس کانفرس کے دوران ملک کي امنيتي صورتحال پر شديد تنقيد کرتے ہوئے پيپلزپارٹي کي حکومت کو پاکستان کي نااھل حکومت بتايا ?

حجت الاسلام ناصر جعفري اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ سندھ ميں دو طرح کا بلدياتي نظام اس حکومت نے اپنے اتحاديوں کو خوش کرنے کے لئے قائم کيا اور گلگت بلتستان حکومت کي پاليسياں افسوسناک ہيں کہا: حکومت، گلگت ميں مجرموں کا پيچھا کرنے کے بجائے بے گناہ اور امن و امان ميں مدگار افراد کو گرفتار کرکے حراست ميں ليتي ہے ?

انہوں نے دھشت گردي کي دنيا ميں اچھے برے کي تقسيم کو غلط بتاتے ہوئے دہشتگرد کو دہشتگرد جانا اور کہا: دہشت گردي کے خلاف صف آرا قوتوں کو نشانہ بنايا جارہا ہے ، خدا دہشت گردي کيخلاف پرعزم شخصيت بشير احمد بلور کو جنت الفردوس ميں جگہ عنايت کرے ?

ايم ڈبليو ايم کے جنرل سکريٹري نے پيشاور ميں اے اين پي کے جلسے پر دہشت گرد گروپ طالبان کے حملے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : دہشت گرد تمام ان طبقات کو ٹارگٹ کررہے ہيں جو دہشت گردوں کے مقابلے ميں صف آرا ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اب بھي وقت ہے کہ اچھے اور برے کي تميز چھوڑ کر تمام شدت پسندوں کے خلاف آپريشن کيا جائے اور ہر اس پارٹي اور افراد کو بھي عدالتي کٹہرے ميں لايا جائے جو کسي بھي شکل ميں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کي مدد کرتے يا ہمدردي رکھتے ہيں تاکيد کي : دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے اداروں، سياسي پارٹيوں اور فورسز کوپاک کرنا ضروري ہے ?

انہوں ا?خر ميں پيشاور بم دھماکے ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين خاص کر بشير احمد بلور کے بازماندگان سے دلي ہمدردي کا اظہار کيا اور زخميوں کي شفا کي لئے دعا کي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬