حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ حکومت روکنے ميں ناکام ہو چکي ہے شيعہ نسل کشي کو ملک دشمني کے مترادف جانا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے نے فيصل آباد پاکستان ميں ‘‘ عزاداري اور عزاداروں کے تحفظ’’ کے عنوان سے منعقدہ سمينار ميں شيعہ نسل کشي ملک دشمني کے مترادف جانا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ شيعہ ملکي سلامتي اور بقاء کے ضامن ہيں، جو وطن عزيز کيلئے اپنے خون کا آخري قطرہ تک بہانے سے بھي گريز نہيں کرتے تاکيد کي: تاہم بدقسمتي سے ملک دشمن قوتوں کو ان کا يہ ايثار اور جذبہ نہيں بھاتا?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حکومت شيعہ نسل کشي کو روکنے ميں مکمل طور پر ناکام ہو چکي ہے کہا: پنجاب کے وزير قانون دہشتگردوں کي سرپرستي کر رہے ہيں?
اس سمينار کے ايک دوسرے مقرر مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام عبدالخالق اسدي نے يہ کہتے ہوئے کہ تاريخ گواہ ہے کہ اہل تشيع نے طاقت رکھنے کے باوجود اہلبيت اطہار (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کا ظلم و جبر برداشت کيا کہا: نہ کبھي طاقت کے زور پراس کا جواب دينے کي کوشش کي اور نہ کبھي قانون ہاتھ ميں لينے کي کوشش کي ?
مولانا سيد ابن حسن شيرازي نے پنجاب حکومت کي طرف سے آئندہ قومي انتخابات ميں کالعدم تنظيم کے ساتھ انتخابي اتحاد کو شرمناک فعل ہے جانا ?
مجلس وحدت مسلمين فيصل آباد کے جنرل سکريٹري سيد افتخار حسين نقوي نے قيادتوں کي جانب سے فقہ جعفريہ کو درپيش مسائل کے حل کيلئے‘‘ شيعہ پارليمنٹ’’ بنانے کے فيصلہ سے اگاہ کيا ?
انہوں نے مزيد کہا: فيصل آباد ميں تنظيم کو مزيد متحرک کرنے کيلئے ايک سو يونٹ بنائے جائيں گے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے