12 August 2013 - 18:18
News ID: 5797
فونت
میانمار کے بعد؛
رسا نیوز ایجنسی - میانمار کے بعد پڑوسی ملک سری لنکا میں متعصب بودائیوں کے ہاتھوں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 3 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
سري لنکا ميں مسجد پر بدھوں کا حملہ سري لنکا ميں مسجد پر بدھوں کا حملہ سري لنکا ميں مسجد پر بدھوں کا حملہ سري لنکا  پوليس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو کے گرانڈ پاس علاقہ میں فرقہ وارانہ فسادات اور ایک مسجد پر حملہ کے بعد غیر معینہ کرفیو نافذ کردیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، سانحہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔


 حملہ میں مسجد کی حفاظت میں تعینات 2 پولیس اھلکاروں کو بھی زخم ائے ہیں، حملہ کے بعد مسلمانوں اور بودھوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں ان جھڑپوں میں مسلمانوں کے کئی گھروں کو نقصان پہونچا ہے ۔


ایک عینی شاھد کے بیان کے مطابق، مسجد میں مغرب کی نماز ادا کر رہے مسلمانوں پر بودھوں نے پتھر بازی کی اور جب مسجد سے نکلنے والوں نے اس کی مخالفت کی تو حملہ آوران ان پر ٹوٹ پڑے  ۔


صورت حال کو سنجیدہ دیکھتے ہوئے پولیس نے علاقہ میں غیر معینہ کرفیو نافذ کردیا ہے ۔


جمعیت علمائے سری لنکا کے ترجمان فیضان فاروق نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر اپنی حیرانی اور افسوس کا اظھار کیا ۔


واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بودھوں کے ایک گروہ نے اس مسجد کے پاس مظاھرہ کیا تھا اور مسجد ہٹا کر کہیں اور لے جانے کی مانگ کی تھی لیکن مسلمانوں کے مانگ کے مطابق ماہ مبارک رمضان تک مذکورہ مسجد میں نماز پڑھنے پر راضی ہوگئے تھے ۔


حالیہ برسوں میں سرلنکا میں مذھبی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بودھ گروہ نے مسلمانوں کے عبادی اور کاروباری اداروں پر حملہ کے ساتھ ساتھ گرجا گھروں اور پادریوں پر بھی حملہ کیا ہے  ۔
 

بودھوں نے مسلمانوں اور عیسائیوں پر بودھوں کے مذھب تبدیلی کرانے کا الزام لگایا ہے جبکہ مسلمانوں اورعیسائیوں نے اس الزام کا شدت سے انکارکیا ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کہ 2 کروڑ ابادی میں بودھ قوم کی قریب 3 / چوتھائی ہے اور سری لنکا میں تمل بولنے والے مسلمان اقلیت میں ہیں اور ان کی ابادی تقریبا 9 فیصد ہے ۔

 

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬