رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازہر ڈاکٹر "احمد الطیب" نے میانمار میں مسلمانوں پر میانماری بودیسٹ کے ذریعہ حملہ اور مسلماوں کے قتل اعام کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق ادرہ سے اس قتل و غارت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے : میانمار میں بے گناہ مسلمانوں پر وہاں کے بودیسٹ شدت پسند کے ذریعہ ظلم و جارحیت کی جا رہی ہے اور ابھی ایک شہر میں کنٹرول نہیں کیا جاتا کہ دوسرے شہروں میں مسلمانوں پر حملہ و قتل عام شروع ہو جاتا ہے ۔ یہ حملے تمام آسمانی ادیان اور انسانی اقدار اور عالمی انسانی حقوق کے پورے طور سے مخالف ہے ۔
الطیب نے اسی طرح میانمار میں مسلمانوں کی حالت زندگی اور ان کے گھروں و مزرعہ اور مساجد پر بودیسٹوں کی طرف سے جارحیت پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے اس بد حالتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔