‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2013 - 19:02
News ID: 5327
فونت
رسا نیوز ایجنسی - ہندوستان کے ممتاز اہل سنت عالم دین مفتی مکرم احمد نے یورپی یونین کی جانب سے میانمار پر پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ۔
ميانمار

 

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے ممتاز اہل سنت عالم دین مفتی مکرم احمد نے میانمار کے مسلمانوں پر انتہا پسند بدھسٹوں کے حملہ کے باوجود یورپی یونین کی جانب سے میانمار پر پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ۔


انہوں نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں میانمار حکومت کی جانب سے بدھسٹوں کو امداد فراھم کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : میانمار کی حکومت نہ صرف روہنگیا کے مسلمانوں کو انصاف فراہم نہیں کر رہی ہے بلکہ ان کے خلاف غیرانسانی اقدامات کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔


انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا : وہ میانمار پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اس ملک کی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ملک میں موجود اقلیتوں کو امن اور انصاف فراہم کرے۔ مفتی مکرم نے بین الاقوامی اداروں، ہندوستان کی حکومت اور امن کے حامی تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں پر جاری تشدد کو رکوانے کے لیے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔


دوسری جانب جمیعت علمائے ہند کے سیکرٹری جنرل مولانا محمود مدنی نے بھی نئی دہلی میں یورپی یونین کے نمائندے کے نام خط میں یورپی یونین کے اس فیصلے کو اس یونین کے بہت سے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔


واضح رہے کہ یورپی یونین نے بائیس اپریل کو اعلان کیا کہ وہ میانمار میں سیاسی اصلاحات پر عمل درآمد کے جواب میں اس ملک پر عائد تجارتی و اقتصادی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬