‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2013 - 18:17
News ID: 5314
فونت
مسلم قتل عام کے تسلسل کے باوجود:
رسا نیوز ایجنسی - حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے یورپ یونین کے جانب سے میانمار پر عائد پابندیوں کے اٹھا جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے قبل از وقت قرار دیا ہے۔
ميانمار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم قتل عام کے تسلسل پر ایکشن لینے کے بجائے یورپ یونین نے میانمار پر عائد پابندیاں اٹھا لیں  ۔

 

اس رپورٹ کے مطابق ،  برسلز میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے میانمر میں سیاسی اصلاحات کے بعد اس پر عائد پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

یورپی وزراء خارجہ نے پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے اعلان میں میانمار کو خبردار بھی کیا ہے کہ اسے قابل ذکر چیلنجز خاص طور پر مسلم اقلیتوں کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔ تجارتی، معاشی اور انفرادی شخصیات پر عائد پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے، تاہم پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق ہتھیاروں کی فروخت پر نہیں ہوگا۔

 

یورپی یونین نے گذشتہ سال برما پر عائد پابندیوں کو عارضی طور پر اٹھا لیا تھا اور حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ اصلاحات میرٹ پر ہو رہی ہیں اور پابندیوں کو مستقل طور پر ختم کر دیا جائے۔

 

یورپی یونین کے بیان پر ووٹنگ نہیں ہوئی اور اسے لکسمبرگ میں وزراء خارجہ کی ملاقات کے دوران جاری کیا گیا۔ بیان کے مطابق تبدیلیوں کے حوالے سے اٹھائے اقدامات کے جواب میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور اس توقع کے ساتھ کہ ایسا جاری رہے گا۔
 
برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے : یہ قدم اٹھانے کا درست وقت تھا اور اس کا برما کی حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

 

آنگ سان سوچی نے کہا: وہ اس فیصلے کی حمایت میں ہیں، کیونکہ اس سے پہلے وہ کئی سالوں تک ملک میں حکمراں فوج کے خلاف پابندیوں کے حق میں تھیں۔

 

واضح رہے کہ میانمار میں سنہ دو ہزار دس میں ہونے والے انتخابات کے بعد اقتدار سویلین حکمرانوں کو منتقل کیا جا چکا ہے اور اسے فوج کی حمایت حاصل ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے رخائن ریاست میں مسلمانوں کے خلاف جرائم کے واقعات کے دوران پابندیاں ختم کرنے کے اعلان پر تنقید کی ہے۔ میانمر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے اور اظہار رائے پر عائد پابندیاں بھی کم کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس اقدام کو قبل از وقت قرار دیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬