03 July 2013 - 19:53
News ID: 5607
فونت
ھندوستان کے نامور شیعہ عالم دین؛
رسا نیوز ایجنسی - ھندوستان کے نامور شیعہ عالم دین اور پونہ بمبئی کے سابق امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد اسلم رضوی نے رسا نیوز ایجنسی کی فعالیتوں کو قریب سے دیکھا ۔
حجت الاسلام سيد محمد اسلم رضوي کي رسا نيوز ايجنسي کے اھکاروں سے ملاقات  حجت الاسلام سيد محمد اسلم رضوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کے نامور شیعہ عالم دین اور پونہ بمبئی کے سابق امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد اسلم رضوی نے آج رسا نیوز ایجنسی کے دورہ کے درمیان اس مرکز کی فعالیتوں سے آگاہی حاصل کی ۔


رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے چیف ایڈیٹر نے اس مرکز کی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ کے پیش کرتے ہوئے کہا : رسا نیوزایجنسی، عالم اسلام کا تنھا وہ مرکز ہے جو شیعہ خبروں اور اسلامی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلی سے علمائے کرام اور مراجع تقلید کو آگاہ کرتا رہا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: رسا نیوز ایجنسی ابھی تک مختلف اسلامی مملک کے علمائے کرام ، مراجع تقلید اور شخصیتوں کے درمیان رابطہ کا کام کرتی رہی ہے ۔


حجت الاسلام سید محمد اسلم رضوی نے اس مرکز کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے تاکید کی: ھندوستان مسلمان اور شیعہ جمعیت کے حوالہ سے دوسرے نمبر پر ہونے کے باوجود مستقل ٹی وی، ریڈیو جیسے میڈیا سے خالی ہے ۔


انہوں نے میڈیا کو وقت کی ضرورت جانا اور کہا: مسلمان اور شیعہ اپنے  عقائد اور حقائق سے دنیا کو روشناس کرانے کی غرض سے اس وسیلہ کے شدید نیاز مند ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬