رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام شبیر احمد صوفی نے پیغمبر آخرالازماں حضرت محمد مصطفٰے(ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ خصوصا ملت اسلامیہ کشمیر کو تبریک پیش کرتے ہوئے 17 ربیع الاول کو وحدت کانفرنس کے انعقاد کی خبر دی ۔
انہوں یہ کہتے ہوئے کہ اس وحدت کانفرنس میں تمام طبقہ ہائے فکر سے وابستہ علمائے کرام کو مدعو کیا گیا ہے کہا : وحدت کانفرنس میں اسوہ رسول (ص) پر روشنی ڈالی جائے گی اور اپ کی سیرت طیبہ کا جائزہ لیا جائے گا ۔
حجت الاسلام صوفی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ اتحاد کے لئے امام خمینی (رہ) کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہفتہ وحدت بھی منایا جا رہا ہے کہا: اتحاد عصر حاضر کی ایک ضرورت ہے ، ہمیں ملت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی کی بنیادوں کو استوار کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنا چاہئے ۔