رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانقاہ مداریہ مکن پور کے سجادہ نشین ڈاکٹرسید مرغوب عالم جعفری قادری نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں 18 فروری کو عظمت اہلبیت(ع) کانفرنس کے انعقاد کی خبر دی ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ یہ کانفرنس گورمنٹ انٹر کالج کے میدان پر منعقد ہوگی کہا: اس کانفرنس میں ملک کے سبھی خانقاہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر جعفری نے اس کانفرنس کے اہداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کانفرنس کے ذریعہ ملک میں امن و چین کا پیغام دیا جائے گا جس سے ہمارے معاشرے میں بہتری پیدا ہوسکے گی ۔
انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خانقاہوں سے ہمیشہ بھائی چارہ کا پیغام دیا جاتا رہا ہے کہا: اس کانفرنس میں ملک کے سبھی خانقاہوں کے سجادہ نشین اور ان کے نمائندگان ، سنی علماء نیز سلسلہ قادریہ سے تعلق رکھںے والے، بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔
خانقاہ مداریہ مکن پور کے سجادہ نشین نے مزید کہا: اس کانفرنس کا مقصد اہلبیت(ع) کا پیغام مسلمانوں میں عام کرنا ہے جس ملک و ملت میں اتحاد پیدا ہوسکے گا ۔
واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد انتخاب عالم جعفری، علی محمود جعفری، شاہ امیر خان مسعود علی، پیر زادہ حاجی طاھر، مولانا شرافت مداری و دیگر علمائے کرام موجود تھے ۔