01 January 2014 - 15:58
News ID: 6279
فونت
رسا نیوز ایجنسی – جعفریہ یوتھ فیڈریشن ، حوزہ علمیہ امام سجاد ایسوسی ایشن اور انجمن حسینہ میسور کے زیر اھتمام میسورھندوستان میں یوم حسین(ع) کا انعقاد کیا گیا ۔
 يوم حسين(ع) ميسور ھندوستان


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ یوتھ فیڈریشن اور حوزہ علمیہ امام سجاد ایسوسی ایشن اور انجمن حسینہ میسور کے زیر اھتمام گذشتہ روز میسورھندوستان میں یوم حسین(ع) (حسین ڈے) کا انعقاد کیا گیا ۔


اس یوم حسین کا آغاز سید مرتضی شاہی ایرانی  کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر حوزہ علمیہ امام سجاد ایسوسی ایشن کے چئرمین حجت الاسلام مولانا سید محمد عباس سجادی نے استقبالیہ تقریر کی ۔


انہوں نے اپنی استقبالیہ تقریر کے دوران اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پیار و محبت اور بھائی چارگی حسین(ع) کا پیغام ہے کہا: حسین کا ماننے والا ھرگز اختلافی باتیں نہیں کرسکتا اور اسلامی معاشرہ میں پھیلتے اختلافات پر خاموش نہیں رہ سکتا  ۔


اںہوں نے آخر میں اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے والی شخصیتوں ، علمائے کرام ، کمیٹیوں اورانجمنوں کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬