09 July 2013 - 23:19
News ID: 5625
فونت
رسا نیوز ایجنسی – جنوب لبنان کے بئرالعبد میں زبردست دھماکہ میں 53 افراد زخمی ہوگئے تاھم جاں بحق ہونے والوں کی خبریں موصول نہیں ہوسکی ہیں ۔
جنوب لبنان  دھماکہ

 

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب لبنان کے علاقہ بئرالعبد اور حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 53 لوگوں زخمی ہوگئے تاھم جاں بحق ہونے والوں کی خبریں دریافت نہیں ہوئی ہیں ۔


پریس ٹی وی کی نیوز سائٹ نے اس سانحہ کی تفصیل بتاتے ہوئے تحریر کیا: دھماکہ کے بعد پورے علاقہ میں گہرا دھواں چھا گیا اور اطراف میں موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہونچا ہے ۔


لبنان پولیس نے اس حادثہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: بارودی مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس سے اڑایا گیا۔


واضح رہے کہ حزب اللہ اپنے قیام سے لے کر آج تک اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہے اور عرب دنیا میں واحد اسرائیل مخالف تنظیم تصور کی جاتی ہے۔


جنوب لبنان کے ایک شھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن اس بم بلاسٹ کے ذریعہ ھمیں حزب اللہ کی جانب سے متنفر کرنا چاھتا ہے مگر ھم ھرگز حزب اللہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور قسم کھاتے ہیں اب پہلے ہی سے کہیں زیادہ حزب اللہ سے محبت کریں گے ۔


حزب الله لبنان کے نمائندہ علی عمار نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں کہا: اس بم بلاسٹ اور ذلیل کام میں اسرائیل کا قدم ملموس ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬