14 June 2013 - 23:28
News ID: 5539
فونت
انقلاب اسلامی کا عشرہ سوم (21)
رسا نیوز ایجنسی ـ ممبئی ہندوستان کے امام جمعہ نے اسلامی بیداری میں انقلاب اسلامی ایران کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام خمیںی (رہ) کے نظریات اور اسلامی انقلاب ایران کا اثر تمام انقلابات میں نمایا ہے اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ یہ تمام انقلابات سامراجیت کے خلاف لوگوں کی بیداری کی وجہ سے ہے ۔
امام خميںي (رہ)

ممبئی ہندوستان کے امام جمعہ حجت السلام سید روح ظفر رضوی نے رسا نیوز ایجنسی کے عالم بخش کے رپورٹر سے اپنے ایک خصوصی گفت و گو میں امام خمیںی (رہ) کے نظریات اور اسلامی انقلاب ایران کا اثر تمام انقلابات میں نمایا ہے اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ یہ تمام انقلابات سامراجیت کے خلاف لوگوں کی بیداری کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے مختلف ممالک میں موجودہ اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ابھی ہم لوگوں نے ٹونس ، مصر ، لیبی و دوسرے تمام ممالک میں وہاں کے حاکم کے خلاف عوام کے اعتراضات کا مشاہدہ کیا اس کی خاص وجہ یہ تھی کہ ان حکام کا تعلق امریکا اور اسرائیل سے براہ راست تھا جو صرف اپنے مفاد میں ان ممالک کو استعمال کرتے تھے ، اور عوام جان گئی کہ ان کی ملک میں جتنی بھی مشکلات روز بہ روز رو نما ہو رہی ہے اس کی بنیاد امریکا اور اسرائیل ہے ۔


سید روح ظفر رضوی نے امام خمیںی (رہ) کی سامراجی مخالف اقدام کو اس زمانہ کے عوام کی بیداری کا سبب جانا اور کہا : جنوبی افریقہ میں کسی بھی گروہ کو اقتدار میں آنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ سامراجیت کے خلاف آواز بلند کرے آخر یہ بیداری کہاں سے حاصل ہوئی ؟ جب ہم اس کی تفتیش کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان تمام بیداری میں انقلاب اسلامی کا کردار روشن ہے امام خمیںی (رہ) نے ہمیشہ اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ دشمن کو پہچاننا بہت ضروری ہے جب تک تم اپنے دشمن کو نہیں پہچانتے اس وقت تک کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔


انہوں نے قائد انقلاب اسلامی ایران کا دنیا کے عوام میں نفوذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :  دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک میں مختلف گروہ فعال ہیں اور سب اسلامی گروہ الگ الگ اپنی فعالیت انجام دے رہی ہیں ۔ دشمن کے خلاف ان کے عمل ضعیف ہوتے ہیں کیونکہ وہ مختلف حصہ میں بٹے ہیں لہذا قائد انقلاب اسلامی نے مسلسل اپنی نصیحت و شفارش کے ذریعہ مختلف گروہ کو ایک قوی گروہ کی شکل اختیار کرنے کی ، جس کے نتیجہ میں آج حزب اللہ ایک قدرت مند پارٹی ہے جس نے تما سامراجی دنیا کو لوہے کے چنے چبوا دئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬