03 August 2017 - 16:53
News ID: 429316
فونت
امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ؛
حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے قائد انقلاب اسلامی کا کردار عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی ناپاک سازش کی شناخت اور اس سے مقابلہ کرنے میں بنیادی و اہم جانا ہے ۔
 سید حسن نصر اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیرعبداللهیان نے لبنان کا سفر کیا ہے جہاں گذشتہ روز حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے اس ملاقات میں گفت و گو کے درمیان کہا : حضرت آیت‌الله خامنه‌ای کا کردار عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی ناپاک سازش کی شناخت اور اس سے مقابلہ کرنے میں بنیادی و اہم ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : فلسطین ، شام و لبنان میں مزاحمت فرنٹ کے مسائل کا براہ راست رابطہ خطے کی سلامتی و استحکام سے ہے ۔

انہوں نے لبنان کی فوج اور مزاحمت فرنٹ اور عوام کا دہشت گردوں سے مقابلہ میں کردار کو سراہتے ہوئے دشمنوں کی خطرناک سازش سے مقابلہ جو خطے و عالم اسلام کی جغرافیائی نقشہ بدلنے کی کوشش میں تھے شہدا کی قربانی و ایثار کی قدردانی کی ۔

سید حسن نصر اللہ نے وضاحت کی : صیہونی حکومت اپنی نابودی کا زمانہ نزدیک ہونے کے ساتھ ساتھ خطے اور عرب کے بعض ممالک کے ساتھ اپنی رابطہ کو قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے جنزل سیکریٹری نے علاقے کو تقسیم کرنے کی سازش پر توجہ کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : موصل و حلب و عرسال کی حالیہ کامیابی ملک کی داخلی اتحاد کا نتیجہ تھا ۔

سید حسن نصر اللہ نے اسی طرح عالم اسلام میں اتحاد کے لئے تین بنیادی ضرورت ، صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلہ میں مزاحمت اور دہشت گردوں سے حقیقی مقابلہ کی طرف توجہ کی تاکید کی ہے ۔

حزب  اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے بیان کیا ہے کہ لبنان اور مزاحمتی فرنٹ اور فوج و مزاحمتی فرنٹ کے تمام گروہ کی حمایت عرسال میں دہشت گردوں کی اصلی شکست کی وجہ شمار کی جاتی ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ مسجد الاقصی اور قدس شریف میں صیہونی حکومت کی مظالم بعض ممالک کی تل ابیب کے ساتھ معمول پر تعلقات لانے کی سازشی منصوبہ کا نتیجہ ہے بیان کیا : مسجد الاقصی میں فلسطینی قوم کی وسیع پیمانہ پر موجودگی اور ان کی بیداری اس منصوبے کی ناکامی کا سبب ہوا ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ عراق و شام و لبنان کی قوم پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں سے مقابلہ کو جاری رکھے نگے وضاحت کی : صیہونیستی اسلام کے چہرے کو خراب کرنے اور خطے کی ممالک کو تباہ کرنے کی اپنی تمام کوشش سے ذرہ برابر تامل نہیں کرے نگے اور ہم لوگ مزید قدس کے غاصب سے مقابلہ میں لڑائی جاری رکھے نگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬