رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے شیعہ نشین علاقہ دمام کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ عبد الجلیل الزاکی نے ایک پروگرام میں مسلمانوں کے درمیان موجود شبھات و سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: بعض مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ ظهور امام زمانہ (عج) کے لئے اس زمین کو ظلم و فساد سے بھر جانا ضروری ہے اور اسی بناء وہ پر اپنے گھروں میں بیٹھ کر زمین میں ظلم و فساد پھیلنے کے منتظر ہیں ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ علاقہ کے مسلمان اسلامی ممالک کے حالات پر خاص توجہ دیں کہا: مسلمان ہرگز اپنے حالات کی بہ نسبت بے توجہ نہ رہیں بلکہ ہر شخص اپنی توانائی کے بقدر اسلام کی تبلیغ کرے ۔
شھر دمام کے امام جمعہ نے علماء کو مجاھد اسلام کا نام دیا اور کہا: سید محسن حکیم (ره) و سید محمد باقر صدر (ره) جیسے علمائے کرام نے اسلام کے درخت کی آبیاری کی اور اس کا دفاع کیا ۔
حجت الاسلام زاکی نے قرآن کریم ، مساجد اور علماء کی منزلت کا تذکرہ کیا اور کہا: قرآن کریم ، متروکہ مساجد اور جاہلوں کے درمیان موجود علمائے کرام قیامت کے روز شکایت کریں گے کہ اِن میں سے قرآن کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔
انہوں نے مساجد میں لوگوں کے کم آںے پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: بعض علاقوں میں سیکڑوں لوگ زندگی بسر کرتے ہیں مگر افسوس 100 لوگ بھی مسجد نہیں آتے ، بہت سارے لوگ بغیر کسی وجہ کے مسجد نہیں آتے جبکہ مسلمان کی زندگی میں اسلام مجسم ہو ، فکر ، عقیدے اور اسلامی ناروں کا احیاء کیا جائے نیز پرچم اسلام کو بلندی عطا کی جائے ۔
دمام سعودیہ کے امام جمعہ نے سیرت امام خمینی (ره) کا تذکرہ کیا اور کہا : امام خمینی (ره) نے قرآن کو ترک نہ کیا اور اسے اپنی حیات میں جامعہ عمل پہنایا، امام خمینی (ره) کی حیات اور نگاہ میں قرآن کریم کو خاص اہمیت حاصل تھی ۔
انہوں ںے قرآنی آیات پر غور و فکر کرنے اور قرآنی نظریات کے بارے میں تحقیق کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ره) نے قرآن کو ایک پرانی کتاب کے حوالہ سے نہیں دیکھا بلکہ اس سے کتاب عصر حاضر کے عنوان سے استفادہ کیا ۔
سعودیہ عربیہ کے اس شیعہ عالم دین نے امام خمینی (ره) کو آئڈیل بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ره) اس زمانہ میں زندگی بسر کرتے تھے کہ بہت سارے لوگ اسلامی مبانی سے غافل اور لاعلم تھے ، امام خمینی (ره) کتاب خداوند و سنت نبی اکرم (ص) کے وارث تھے اور اسی بنیاد پر مرسل آعظم (ص) کے طرح مستضعفین جھان کے حامی اور بت شکن تھے ۔
انہوں نے حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کو امام خمینی(ره) کا حقیقی وارث شمار کیا کہا: امام خمینی (ره) نے اپنے بعد امام خامنہ ای جیسا بہادر انسان ، ماہر شاگرد ، خدا و رسول اعظم (ص) و اهل بیت (ع) کا مخلص انسان اپنے جانشین کے طور پر چھوڑا ۔