
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے مذہبی انجمنوں کی طرف سے کانفرنس ہال میں منعقدہ جشن میں بیان کیا : ہم لوگ آئمہ اطہار علیہم السلام کی شناخت اور ان سے توسل میں کمزور ہیں ہم لوگوں کو اپنی کمزوری کو پہچان کر اسے دور کرنی چاہیئے ، حضرت زهرا (س) کی مقام و منزلت اس درجہ پر ہے کہ ہمارے جیسے لوگوں کی رسائی اس بے کراں دریا کے ایک قطرہ تک بھی نہیں ہو سکتی ۔
امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : ہمیشہ ایک تشویش اور افسوس کا احساس کرتا ہوں کہ اھل بیت علیہم السلام کی منزلت و مقام کو جیسا کہ ہے شناخت حاصل نہیں کر سکا ہوں ، یہ اس حالت میں ہے کہ خداوند تعالی نے اھل بیت علیہم السلام کے راستہ کو سب سے آسان راستہ ہمارے لئے قرار دیا ہے اور ہم اس قمیتی راستہ سے فائدہ نہیں حاصل کر رہے ہیں ۔